سٹیزن پورٹل کو فلاپ کرنیکا منصوبہ‘ بیورو کریسی کے نت نئے ہتھکنڈے

  سٹیزن پورٹل کو فلاپ کرنیکا منصوبہ‘ بیورو کریسی کے نت نئے ہتھکنڈے

  



ملتان (سپیشل رپورٹر)وزیراعظم پاکستان سیٹزن پورٹل کو بیوروکریسی نے ناکام بنانے کی حکمت عملی مرتب کر لی ہے، ملتان سمیت پنجاب بھر کے تمام اضلاع میں مقرر کئے گئے فوکل پرسنز نے سیٹیزن پورٹل انتظامیہ کی جانب سے کئے جانیوالے فون اٹینڈ کرنا بند کردیئے ہیں جس کے باعث سیٹیزن (بقیہ نمبر45صفحہ7پر)

پورٹل پر درج ہونے والی شکایات کے زیر التوا رہنے کی شکایات میں اضافہ ہوگیا ہے، جس کا نوٹس لیتے ہوئے پنجاب حکومت نے تمام اضلاع کے ڈائریکٹر ز لوکل گورنمنٹ پنجاب کو ہدایت جاری کی ہے کہ فوکل پرسنز کی غیر ذمہ داری پر نوٹس جاری کیا جائے اور محکمانہ کاروائی کی جائے جس پر لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ ملتان نے تمام ڈپٹی ڈائریکٹرز اور اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کو رپورٹ بھیجوانے کی ہدایت کردی ہے۔

ہتھکنڈے

مزید : ملتان صفحہ آخر