غیر ملکی دوروں پر پابندی ختم‘سرکاری افسروں‘ ملازمین میں خوشی کی لہر

      غیر ملکی دوروں پر پابندی ختم‘سرکاری افسروں‘ ملازمین میں خوشی کی لہر

  



خانیوال (نمائندہ پاکستان)پنجاب حکومت نے افسران وملازمین کے غیر ملکی دوروں پر عائد پابندی ختم کردی کچھ عرصہ قبل حکومت پنجاب نے خانیوال سمیت صوبہ بھر کے تمام افسران اور ملازمین کے بیرون ملک جانے پر پابندی عائد کردی تھی اور افسران کو بیرون ملک جانے سے روک دیا تھا صرف حج، عمرہ یا بیماری کے علاج کے سلسلے میں افسران وملازمین کو بیرون ملک جانے کی اجازت تھی لیکن اب یہ پابندی ختم کردی گئی ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر