تعلیمی ادارے اور غیر نصابی وہم نصابی سرگرمیاں

تعلیمی ادارے اور غیر نصابی وہم نصابی سرگرمیاں

  



صوبائی دارالحکومت لاہور کے سکولز کالجز اور یونیورسٹیوں میں تدریسی و نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ غیر نصابی و ہم نصابی سرگرمیوں کا بھی دور دورہ ہے۔ پنجاب یونیورسٹی، جی سی یو، لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی، اسلامیہ کالج سول لائنز، ایم اے او کالج اور گورنمنٹ کالج آف سائنس وحدت روڈ میں غیر نصابی سرگرمیوں پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ یونیورسٹی اورنٹیل کالج جو علم و ادب کا ایک قدیم گہوارہ ہے یہاں شعبہ اردو شعبہ ء فارسی، شعبہ پنجابی اور دیگر شعبے وقتاً فوقتاً علمی شخصیات کو مدعو کرتے رہتے ہیں اور علامہ اقبال، غالب، میر تقی میر، وارث شاہ، بلھے شاہ، میاں محمد بخش، سلطان باہو، فیض احمد فیض، سید وقار عظیم اور ڈاکٹر سید عبداللہ جیسے مشاہیر کی یاد کو تازہ رکھتے ہیں۔

گورنمنٹ کالج یونیورسٹی

برصغیر پاک و ہند کی وہ عظیم علمی درسگاہ جسے علامہ اقبال، فیض احمد فیض، مولانا محمد حسین آزاد، صوفی تبسم، حفیظ ہوشیار پوری، ناصر کاظمی، شہزاد احمد، وزیرآغا، غلام الثقلین نقوی، مرزا منور، مرزا ریاض، مشکور حسین یاد، ڈاکٹر سلیم اختر، صابر لودھی، فرخندہ لودھی، ڈاکٹر آغاز یمین،ڈاکٹر حامد خان حامد، پروفیسر ظہیر احمد صدیقی، ڈاکٹر محمد اقبال ثاقب،ڈاکٹر محمد اقبال شاہد، خورشید رضوی، ڈاکٹر سعادت سعید،مظہر محمود شیرانی، ڈاکٹر خلیق الرحمن، سید حسن امیر شاہ پروفیسر شاہد حسین، مرزا مقبول بیگ بدخشانی، فیروز الدین رازی،شیر محمد گریوال، سید رضی واسطی اور ڈاکٹر اصغر زیدی جیسے نامور اور معروف اساتذہ میسر آئے جنہوں نے کئی نسلوں کو اپنے علمی فیض سے بہرہ ور کیا۔ یہ ادارہ آج بھی اپنی غیر نصابی سرگرمیوں کے ذریعے یہاں کے طلبا و طالبات کو پطرس بخاری، حنیف رامے، اشفاق احمد، محمد حسین صوفی، مولانا جعفری قاسمی، ڈاکٹر مجید اعوان، پروفیسر فضا الرحمن، جسٹس نسیم حسن شاہ، جسٹس ایس اے رحمن، جسٹس جاوید اقبال، ڈاکٹر سید نذیر احمد، پروفیسر اشفاق علی خان، ڈاکٹر سید رضی واسطی، پروفیسر سجاد حیدر، امجد بٹ، بانو قدسیہ، فرخندہ لودھی، طارق فارانی، بابر نسیم آسی، ڈاکٹر سفیر حیدر، ڈاکٹر محمد معروف رؤف انجم، خالد مسعود صدیقی، نور محمد ملک اور ڈاکٹر خالد محمود سنجرانی اور پروفیسر صدیق اعوان جیسے اساتذہ کے نقوشِ قدم پر چلنے کے لئے آمادہ نظر آتے ہیں۔مجلہ راوی کے گزشتہ مدیران کی فہرست پر نظر ڈالیں تو ہمیں محمد حنیف رامے، محمود شام، وحید رضا بھٹی، باصر سلطان کاظمی، جاوید غنی، احمد علیم، حافظ محمد جنید رضا، اسد اللہ غالب اجمل نیازی الغرض آسمانِ علم کے کتنے درخشندہ ستارے ہیں جو راوی کی مجلس ادارت میں شامل رہے۔

پطرس نیوہوسٹل کا علمی و ادبی مجلہ ہے جس کے سرپرست عقیل واہگہ ہیں جبکہ اقبال، اقبال ہوسٹل کا علمی مجلہ ہے جس کی سرپرستی ڈاکٹر خالد محمود سنجرانی کرتے ہیں۔

علامہ اقبال اور فیض احمد فیض

6نومبر میں جی سی یونیورسٹی میں علامہ اقبال اور فیض احمد فیض کے حوالے سے شاندار تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی شعبہ فارسی کے پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال شاہد، پروفیسر غلام اکبر، ڈاکٹر اقصیٰ، بابر نسیم آسی شعبہ اردو کے ڈاکٹر سفیر حیدر ڈاکٹر نسیمہ رحمن اور شعبہ فلسفہ کی پروفیسر صوبیہ طاہر نے ان تمام علمی و ادبی تقریبات کے انعقاد میں گہری دلچسپی کا مظاہرہ کیا۔

اولڈ راونیز یونین

جی سی یو کی اولڈ راونیز یونین راونیز کو مادر علمی سے وابستہ رکھنے کے لئے گرانقدر خدمات سرانجام دے رہی ہے۔ یونین کے اعزازی سیکرٹری ڈاکٹر خالد منظور بٹ(صدر شعبہ سیاسیات) یونیورسٹی کے انڈومنٹ فنڈ کے لئے شبانہ روز متحرک رہتے ہیں۔

اولڈ راونیز عشائیہ

اولڈ راونیز چودھری مجید یوسف اور راقم الحروف پروفیسر قاضی اکرام بشیر کی طرف سے لاہور جم خانہ میں ایک شاندار اور پروقار عشائیہ دیا گیا جس میں میاں شجاع الدین ذکا (اے جی پنجاب) بابر شفیع، محسن گورایہ، علی احمد ڈھلوں، وقار چودھری امجد بھٹی، واصف ادریس ناگی، منور انجم، احمد علی اور دیگر معروف و ممتاز شخصیات اور راونیز کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔

گورنمنٹ کالج لائبریری

گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کی سینٹرل لائبریری اور پوسٹ گریجویٹ لائبریری تشنگاں علم و ادب کی پیاس بجھانے میں شبانہ روز مصروف ہیں۔ اس لائبریری میں کتابوں کا ایک بہت بڑا ذخیرہ موجود ہے جبکہ بے شمار قدیم اساتذہ اور اولڈ راونیزکی ذاتی لائبریریاں بھی جی سی یونیورسٹی میں بطور عطیہ محفوظ اور موجود ہیں۔ تحقیق کرنے والے سکالرز کو ہر ممکن سہولت مہیا کی جاتی ہے۔ موجودہ چیف لائبریرین جناب محمد نعیم شبانہ روز اس لائبریری کے اعلیٰ معیار اور روایات کو فروغ دینے میں مصروف ہیں ماضی میں محترمہ فرخندہ لودھی اور جناب عبدالوحید بھی چیف لائبریرین کے منصب پر فائز رہے ہیں۔

میوزک سوسائٹی

ڈاکٹر سید نذیر احمد میوزک سوسائٹی تمام علمی تقریبات کے سلسلے میں اپنی خدمات کو ان سوسائٹیوں کے حوالے کرتی ہے۔ سوسائٹی کے انچارج پروفیسر طارق فارانی کو انہی خدمات کی بدولت اولڈ راونیز یونین کی طرف سے لائف اچیومنٹ ایوارڈ بھی عطا کیا گیا۔

٭٭٭

مزید : ایڈیشن 1