پشاور پبلک سکول کے تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کررہے ہیں، ضیاء اللہ بنگش

پشاور پبلک سکول کے تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کررہے ہیں، ضیاء اللہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(سٹاف رپورٹر)مشیرتعلیم خیبرپختونخوا ضیاء اللہ خان بنگش نے کہاہے کہ پشاور پبلک سکول کے تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کررہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ سکول میں اساتذہ کی کمی جلد پوری کردی جائیگی جبکہ بورڈ نے سروس رولز میں ترمیم و اصلاحات متعارف کروانے کے فیصلے سے اصولی اتفاق کرتے ہوئے نئے رولز جلد ازجلد بورڈ کو پیش کرنے کی ہدایت جاری کی۔ مشیر تعلیم ضیاء اللہ خان بنگش نے پشاور پبلک سکول کے لوکل فنڈ آڈٹ اور دیگر آڈٹ کی تفصیلات بھی بورڈ میں پیش کرنے کی ہدایت جاری کی۔ انہوں نے یہ ہدایات پشاور پبلک سکول کے 36 ویں بورڈ آف گورنرز اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کئے۔ ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ تعلیم افسرعلی شاہ، پشاور ابتدائی وثانوی تعلیمی بورڈ کے چیئرمین قیصرعالم اور دیگر بورڈ ممبران اس موقع پرموجود تھے۔ بورڈ نے ٹیچنگ کیڈر ملازمین کی گریڈ۔16 سے گریڈ۔17 تک پروموشن کی منظوری بھی دی۔ جبہ ادارے کے ملازمین کے بچوں سے فیس وصولی کے طریقہ کار کو اگلے بورڈ آف گورنرز اجلاس میں پیش کرنے کے احکامات بھی سکول کے پرنسپل کو جاری کئے گئے۔ مشیرتعلیم ضیاء اللہ خان بنگش نے ملازمین کو سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے کہاکہ سکول کی مالی حالت کو مدنظر رکھتے ہوئے گریڈ۔1 سے گریڈ۔15 تک ملازمین جن کی ملازمت دورانیہ 10 سال ہو اور کوئی اپ گریڈیشن نہ لی ہو کہ ایک سکیل اپ گریڈ کرنے کے احکامات بھی جاری کئے۔ بورڈ نے پرنسپل کی تنخواہ میں اضافے کے فیصلے سے بھی اصولی اتفاق کیا۔ مشیرتعلیم ضیاء اللہ خان بنگش نے کہاکہ حکومت طلباء اورطالبات کو بہترین تعلیمی سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ ملازمین کے مسائل بھی ترجیحی بنیادوں پر حل کررہی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اصلاحات کی بدولت صوبے کے تعلیمی معیار میں بہت بہتری آئی ہے۔