مسلمانو ں کی کامیابی اسلام کے مطابق اپنی زندگی گزارنے میں ہے، خادم حسین رضوی

مسلمانو ں کی کامیابی اسلام کے مطابق اپنی زندگی گزارنے میں ہے، خادم حسین رضوی

  



پبی (نما ئندہ پاکستان) پا کستان کی بقاء اورعزت دین اسلام میں مضمرہے جب تک پاکستان میں اسلامی نظام نافذنہیں ہوتامسلما نوں کی کامیا بی اللہ تعالی کے احکا مات اور سنت رسولﷺ پر اپنی زندگی گزار نے میں ہے ملک اس وقت تک ان مشکلات سے نہیں نکل سکتاجب ملک میں اسلامی نظام رائج نہیں ہوتا ملک پر لادینی قووتوں کے ایجنٹ مسلط ہے ملک کی تر قی اور خوشخالی کیلئے کاخاتمہ ضروری ہے ان خیالات کااظہار تحریک لبیک پاکستان کے مرکزی امیر علامہ حافظ خادم حسین رضوی نے تحصیل پبی کے گاؤں خوشمقام میں فقیدالمثال لبیک یا رسول ﷺ کا نفر نس سے خطاب کر تے ہوئے کیا اس موقع پر صوبا ئی امیر علامہ ڈاکٹر شفیق آمینی ضلع پشاور کے امیرعلامہ حجۃ اللہ مردان کے امیر علامہ عبدالطیف القا سمی ضلع دیر کے امیر علا مہ ابراہیم صد یقی ضلع سوات کے امیر علامہ رضاخان ضلع اٹک کے امیر انجینئر حفیظ اللہ ضلع نو شہرہ کے جنرل سیکرٹری علا مہ محمد ابرا ہیم سمیت ہزاروں عاشقان رسولﷺنے شر کت کی تحریک لبیک پاکستان کے مرکزی امیر علامہ حافظ خادم حسین رضوی نے کہا کہ ہم سب کو چاہیے کہ کہ اللہ اور اس کے رسول حضرت محمد صل اللہ علیہ والہی وسلم کے نقش قدم پر زندگی گزار سکے اور قرآن پاک کی تلاوت اور درودِ پاک کثرت سے پڑھے جس پر اللہ انسان کے جملہ تکالیف اور گناہ معاف کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ کشمیر کے مسلمانوں کے ساتھ صرف کھڑے ہونے سے کام نہیں بنتا اور نہ کشمیر اقوام متحدہ میں تقریر کرنے آزاد ہو گا کشمیر کے مسئلے کاواحد حل اسلا می جہاد ہے حکمران کشمیر کی آزادی کے لئے جہاد کا اعلان کریں فقیدالمثال لبیک یا رسول ﷺ کا نفر نس سے صوبا ئی امیر علامہ ڈاکٹر شفیق آمینی نے بھی خطاب کیا آخر میں عظیم الشان کا نفر نس کے آرگنائزر ضلع نوشہرہ کے امیر علامہ محمدثناء اللہ نوری سیفی نے پو لیس انتظا میہ اور تمام معززشرکاء کا شکریہ اداکیااور امت مسلمہ اورملک خدادپا کستان کی سلامتی اوربقاء کے لئے اجتماعی دعاکی

مزید : پشاورصفحہ آخر