مہنگائی اور بیروزگاری سے تنگ عوام سٹرکوں پر نکلے ہیں، فضل وہاب

مہنگائی اور بیروزگاری سے تنگ عوام سٹرکوں پر نکلے ہیں، فضل وہاب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بٹ خیلہ(بیورورپورٹ)جمعیت علماء اسلام ملاکنڈ کے ضلعی سیکرٹری اطلاعات فضل وہاب نے کہا ہے کہ مہنگائی اور بے روزگاری سے تنگ عوام سڑکوں پر نکلے ہیں جبکہ وزیروں اور مشیروں کو عیش و عشرت سے فرصت نہیں ہے۔شیخ رشید سمیت دیگر وفاقی وزراء اورحکومت کے اتحادی جماعتوں کے قائدین بھی مہنگائی کا برملا اظہار کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے نا اہلی کی وجہ سے کشمیر ایشو غائب ہو چکی ہے اس لئے وفاقی وزیر کشمیر کمیٹی فوری طور پر مستعفی ہو جائیں کیونکہ انہوں نے کوئی کارکردگی نہیں دکھائی۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی وزیر لیاقت خٹک مہنگائی اور بے روزگاری سے تنگ عوام کا مذاق اُڑانے کی بجائے ان کے مسائل کے حل پر توجہ دیں کیونکہ عوام مزوں کے لئے نہیں بلکہ مشکل حالات اور مہنگائی کی وجہ سے نکلے ہیں۔ فضل وہاب نے کہا کہ اتحادی جماعت مسلم لیگ ق کے رہنماء چوہدری شجاعت حسین نے بھی خود اقرار کیا ہے کہ اگر یہی حکومت قائم رہی تو تین مہینے بعد کوئی بھی شخص وزیر اعظم بننے اور حکومت کے لئے تیار نہیں ہو گا۔