بنوں میں تین کروڑ 80لاکھ روپے کی لاگت سے سمال انڈسٹریل سٹیٹ میں گیس کا افتتاح

  بنوں میں تین کروڑ 80لاکھ روپے کی لاگت سے سمال انڈسٹریل سٹیٹ میں گیس کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بنوں (بیورورپورٹ) وزیر اعلیٰ کے معاونِ خصوصی برائے صنعت و تجارت عبدالکریم خان نے ضلع بنوں میں تین کروڑ اسی لاکھ روپے لاگت کے سمال انڈسٹریل سٹیٹ بنوں کیلئے گیس کا افتتاح کیا اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی اے ملک شاہ محمد خان،سابقہ تحصیل ناظم ڈومیل فدامحمد خان،ایم ڈی سمال انڈسٹری ڈویلمنٹ بورڈ غضنفر علی،صدر چیاندسٹریل سٹیٹ عبدالقدوس،سابقہ امیدوار سکندر حیات خان،اسسٹنٹ ایڈیشنل کمشنر ٹو ہدایت اللہ خان،ایم پی اے ملک پختون یار خان،سابقہ امیدوار قومی اسمبلی مولوی نسیم علی شاہ،پاکستان تحریک انصاف ضلع بنوں کے صدر مطیع اللہ خان،سابقہ امیدوار صوبائی اسمبلی ملک زاہد اللہ وزیر،سابقہ امیدوار صوبائی اسمبلی آصف الرحمن،ڈاکٹر مقبول،تحریک انصاف کے رہنما محمد عالم خان ودیگر مشران علاقہ بھی موجود تھے افتتاح کے بعد جلسہ عام سے خطا ب کر تے ہوئے عبدالکریم خان نے کہا کہ صوبائی حکومت جنوبی اضلاع کی تیز ترقی کیلئے اقدامات اُٹھا رہی ہے۔ طورخم گیٹ کے بعدبہت جلد غلام خان گیٹ تجارت کیلئے کھول دی جائے گی جس سے جنوبی اضلاع میں ترقی او ر خوشحالی کا ایک نیا دور شروع ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ وہ بہت جلد نئے ضم شدہ قبائلی اضلا ع کا دورہ کرینگے اور قبائلی اضلاع میں انڈسٹریل زون کا افتتاح کرینگے۔ انہوں نے واضح کیا کہ قبائلی اضلاع میں تاریکی کا دور ختم ہو چکا ہے اور اب ترقی و خوشحالی ان کا مستقبل ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریکِ انصاف نے ایزی لوڈ اور چندہ کلچر کا خاتمہ اپنی انتھک محنت اور انصاف پر مبنی اقداما ت کے ذریعے کیا اور آئندہ بھی کسی کو بھی کرپشن اور ناانصافی کا موقع نہیں دیا جائے گا۔ جنوبی اضلاع کی ترقی کے حوالے سے گفتگو کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ پشاور تا ڈی آئی خان موٹر وے کی تعمیر سے تمام جنوبی اضلاع کو ملک کی شاہراہوں سے منسلک کر دیا جائے گا جس سے اِن اضلاع میں ترقی کا نیا دور شروع ہو جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان تحریکِ انصاف صوبے کے پسماندہ علاقوں کو ترقی یافتہ اضلاع کے برابر لانا چاہتی ہے کیونکہ حقیقی ترقی اس وقت تک ممکن نہیں جب تک صوبے کے تمام اضلاع کی یکساں ترقی یقینی نہیں بنا دی جاتی۔