مردان محبت کرنے والے غیر ت مند پختونوں کی سرزمین ہے،محمد علی

    مردان محبت کرنے والے غیر ت مند پختونوں کی سرزمین ہے،محمد علی

  



مردان(بیورو رپورٹ)ڈی آئی جی محمد علی خان نے کہاہے کہ مردان محبت کرنے والے غیرت مند پختونوں کی سرزمین ہے وہ یہاں سے خوشگوار یادیں لے کر رخصت ہورہے ہیں وہ ڈی پی او سجادخان کی جانب سے اپنے اعزاز میں دیئے گئے الوداعی عشائیے سے خطاب کررہے تھے جس سے کمشنر مردان مطہر زیب خان،ڈی پی او سجادخان،ایس پی مشتاق خان اور مجاہد خان ایم این اے نے بھی خطاب کیا اور ڈی آئی جی محمدعلی خان کی کارکردگی کو خراج تحسین پیش کیا اورکہاکہ ان کی تعیناتی کے دوران مردان ریجن میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف موثر کاروائیاں ہوئیں اوریہاں مثالی امن قائم رہا ڈی آئی جی محمد علی خان نے کہاکہ ریجن کے عوام نے انہیں محبتوں سے نوازا قانون کی بالادستی کے لئے ان کے ساتھ مکمل تعاون کیا انہوں نے کہاکہ ریجن میں انہیں ایک بہترین ٹیم ملی جس کے باعث جرائم پر قابو پانے میں بہت مددملی ڈی پی او سجادخان نے اپنے خطاب میں کہاکہ ڈی آئی جی محمدعلی خان کی ذاتی دلچسپی کی بدولت میں مردان میں صوبے کا دوسرا پولیس ہسپتال کا قیام ممکن ہوا اور شہدائے کے خاندانوں کے لئے ووکیشنل سنٹر اپ گریڈ کردیاگیاعشائیے میں اراکین صوبائی اسمبلی ظاہر شاہ طورو، افتخار مشوانی،عبدالسلام آفریدی،امیرفرزند خان اورملک شوکت کے علاوہ نوتعینات ڈی آئی جی مردان ریجن شیر اکبر خان، کمشنر مردان مطہر زیب، کمانڈنٹ پی آر سی برگیڈئیر شاہد یونس، ڈپٹی کمشنر عابد وزکے علاوہ تمام سرکل کے ڈی آر سی چیئرمین،ڈسٹرکٹ بار، تاجر تنظیموں کے صدور کے علاوہ سینئر صحافیوں نے شرکت کی تقریب کے آخر میں ڈی آئی جی مردان محمد علی خان کو شیلڈز اور تحفے تحائف پیش کئے گئے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر