ایگریکلچر کریڈٹ ایڈوائزری کمیٹی کے 2019-20 اجلاس کا پشاور میں انعقاد

ایگریکلچر کریڈٹ ایڈوائزری کمیٹی کے 2019-20 اجلاس کا پشاور میں انعقاد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(سٹاف رپورٹر)بینک آف خیبر کی میزبانی میں سٹیٹ بینک آف پاکستان کے ایگریکلچر کریڈٹ ایڈوائزری کمیٹی کا 2019-20کا سالانہ اجلاس پشاور میں منعقد ہوا۔ جس میں گورنر سٹیٹ بینک رضا باقرمختلف بینکوں کے چیف ایگزیکٹیو آفیسرز اور دیگر سینئر اہلکاران نے بھی شرکت کی۔گورنر سٹیٹ بینک رضا باقر نے سال 2019-20ء کے لئے ایگریکلچر فنانس کو ترجیح و فروغ دینے پر بینکوں کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے ایگریکلچر فنانسنگ سہولیات کو موثر انداز میں پیش کرنے پر بینک آف خیبر کی کاوشوں کو سراہا۔ مزید برآں بینکوں کو چھوٹے کسانوں کو قرضوں کی فراہمی پر خصوصی توجہ دینے کا مشورہ دیا۔ انہیں کہا گیا کہ وہ ایگریکلچر انفراسٹکچرکو مزید مضبوط بنانے اور پسماندہ علاقوں کے کسانوں کوان سہولیات تک رسائی ممکن بنانے کے لئے خصوصی توجہ دیں اور سال 2019-20 کے ایگریکلچر کریڈٹ کے اہداف کو حاصل کریں۔ اس کے علاوہ بینک آف خیبر کے ویلیو چین ایگری فنانسنگ پر مزید کام کرنے کے لئے بینکوں کے نمائندوں پر مشتمل کمیٹی بھی تشکیل دی گئی۔