انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ خیبر پختونخوا وفد کا ضلع مہمند کا دورہ

  انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ خیبر پختونخوا وفد کا ضلع مہمند کا دورہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مہمند (نمائند ہ پاکستان) مہمند، انفارمشن ڈیپارٹمنٹ خیبر پختونخواہ وفد کا دورہ ضلع مہمند۔ دورے کے موقع پر وفد کا مہمند پریس کلب کے صحافیوں سے ملاقات۔ صحافیوں اور پریس کلب کی مشکلات کا جائزہ لیا۔ تفصیلات کے مطابق انفارمشن ڈیپارٹمنٹ خیبر پختونخواہ کے وفد غلام حسین ڈپٹی ڈائریکٹر (ای ایم اینڈ پی)ڈی جی آئی پی آر، انجینئر محمد جلال STE پختونخواہ ریڈیو پشاور نظام الدین پروڈیوسر، انجینئر اطہر سوری اور اسسٹنٹ EM محمد علی نے ضلع مہمند کے دورے کے موقع پر مہمند پریس کلب میں صحافیوں سے ملاقات کی۔ صدر مہمند پریس کلب فخر عالم مہمند نے صحافیوں اور پریس کلب کے مشکلات بیان کئے۔ وفد نے صحافیوں کو یقین دلایا کہ انضمام کے بعد صوبائی حکومت قبائلی اضلاع کے پریس کلبوں کی ضروریات پورا کرنے اور ان کو فعال بنانے کیلئے انقلابی اقدامات اُٹھائینگے۔ وفد نے ضلع مہمند میں پختونخواہ ایف ایم ریڈیو شروع کرنے کے بارے میں بتایا اور کہا کہ صوبائی حکومت نے تمام ضم شدہ قبائلی اضلاع میں پختونخواہ ریڈیو کو شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بعد میں انفارمشن ڈیپارٹمنٹ وفد نے ڈپٹی کمشنر افتخار عالم اور کمانڈنٹ مہمند رائفلز محمد جمیل سے بھی ملاقات کی اور پختونخواہ ایف ایم ریڈیو کے بارے میں اُن کو آگاہ کیا۔