چارسدہ،تحصیل شبقدر میں ہنگامی بنیادوں پر پولیو مہم شروع

چارسدہ،تحصیل شبقدر میں ہنگامی بنیادوں پر پولیو مہم شروع

  



چارسدہ (بیور و رپورٹ)چارسدہ کے تحصیل شبقد ر میں ہنگامی بنیادوں پر چار روزہ انسداد پولیو مہم شروع کر دی گئی۔ایک بچے میں ٹائپ 2پولیو وائرس کی تصدیق کے بعد حصوصی مہم شروع کی گئی۔ انسداد پولیو مہم کا میاب بنانے کیلئے عمائدین علاقہ سے جرگوں کا انعقاد بھی کیا گیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر حسیب۔تفصیلات کے مطابق شبقدر میں ایک بچے میں ٹائپ 2پولیو وائر س کی تصدیق ہونے کے بعد تحصیل شبقدر میں ہنگامی بنیادوں پر انسداد پولیو مہم شروع کر دی گئی ہے جس کیلئے مجموعی طو رپر 292موبائل ٹیمیں، 18فکس اور 11ٹرانزٹ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہے جبکہ 73ایریا سپر وائزر سمیت مجموعی طو ر پر 89سپر وائزر پولیو مہم کی نگرانی کر رہے ہیں۔ا س حوالے سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر حسیب نے میڈیا نمائندوں سے بات چیت کر تے ہوئے کہا کہ مجموعی طو ر پر 84ہزار بچوں کو انسداد پولیو قطرے پلائے جائینگے۔ چار سالہ بچے بسم اللہ میں ٹائپ 2پولیو وائرس کی تصدیق کر تے ہوئے اے ڈی سی حسیب کا کہنا تھا کہ بچے کی ٹریولنگ ہسٹری کوہستان دیا مر سے ہے۔ متاثرہ بچے کی عمر چار سال ہے اور آج تک ان کو انسداد پولیو قطرے اور نہ ویکسینیشن کرائی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انسداد پولیو مہم کا میاب بنانے کیلئے عمائدین علاقہ سے حصوصی جرگوں کا انعقاد کیا گیا ہے اور انشاء اللہ چار روزہ مہم کے دوران 100فی صد ٹارگٹ پورا کیا جائیگا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر