آزادی مارچ سے حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے،انور حیات خان

  آزادی مارچ سے حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے،انور حیات خان

  



سرائے نورنگ(نمائندہ پاکستان)جے یوآئی کے رُکن صوبائی اسمبلی حاجی انورحیات خان نے کہاہے کہ جے یوآئی کے زیراہتمام آزادی مارچ میں اپوزیشن جماعتوں اورخاص کرعام شہریوں کی شرکت سے حکومت خوفزدہ ہوکرگالیوں پراُترآئی ہے‘ان خیالات کااظہاراُنہوں نے گذشتہ روزلنک روڈپرجے یوآئی کے زیراہتمام منعقدہ دھرنے خطاب کرتے ہوئے کیااُنہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کی حکومت کے ناکام پالیسیوں کی بدولت ملک میں نہ صرف مہنگائی نے حدیں پارکیں بلکہ ملک دنیامیں تنہائی کاشکارہوگیااس وجہ سے جے یوآئی(ف)نے حالات کومدنظرکرآزادی مارچ منعقد کرکے نہ صرف تمام اپوزیشن جماعتوں متحدکردیں بلکہ کراچی سے لے کرخیبرتک کے عوام کوبھی اکٹھے کیا اُنہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کی نااہلی کی وجہ سے ملک میں مہنگائی اوربدامنی نے جوسراُٹھایاہے اُس سے ملکی معیشت پر منفی اثرپڑتے ہے تاہم بدقسمتی سے حکومتی وزراء ملک میں جاری بے تحاشہ مہنگائی کنٹرول کرنے کے بجائے مذاق کے طورپرکہتے ہیں کہ ملک میں کوئی مہنگائی نہیں ہے جوکہ عوام کے ساتھ کھلامذاق ہے اُنہوں نے مزید کہاکہ قائدین کی حکم پرپلان سی پربھی عمل شروع کرنے کے لئے بھی ہمہ وقت تیارہیں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر