نوشہرہ،سی سی آر آئی ملازمین کی تنخواہیں کئی ماہ سے بند
نوشہرہ (بیورورپورٹ) سی سی آر آئی نوشہرہ کے ڈیلی ویجز ملازمین کی تنخواہیں کئی ماہ سے بند ملازمین پریشان چار ماہ کی تنخواہیں نہ ملنے سے غریب ملازمین کے چولہے ٹھنڈے حکومت ہمارے تنخواہیں ادا کرکے ہماری مشکلات میں کمی کریں سی سی آر آئی کے ڈیلی ویجز ملازمین کی فریاد اس سلسلے میں سی سی آر آئی پیرسباق ضلع نوشہرہ کے ڈیلی ویجز ملازمین فیض احمد، شوکت علی، شاکررحمان، فخر الاسلام اور فرحت گل نے میڈیا کو اپنی فریاد سناتے ہوئے بتایا کہ ہم سی سی آر آئی پیرسباق ضلع نوشہرہ میں یومیہ اجرت پر کام کرتے ہیں لیکن گذشتہ کئی ماہ سے ہماری تنخواہیں بند ہو گئی ہیں اور سی سی آر آئی کے دفتر ی حکام ڈیلی ویجز ملازمین کی تنخواہوں کی بندش صوبائی حکومت کی جانب سے فنڈز کی کمی ظاہر کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم غریب مزدور کار ہیں ہم ایک ماہ سے تقریباً 4ماہ تک انتظار کرسکتے تھے لیکن مزید انتظار نہیں کرسکتے کیونکہ ہمارے بھی چھوٹے چھوٹے بچے ہیں اور چار ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی سے ہمارے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پاکستان نے ڈیلی ویجز ملازمین کیلئے 673روپے فی یوم مقر رکیا ہے اور ہمیں 538روپے یومیہ کے حساب سے ادائیگی ہوتی ہے اس پر بھی ہمارا صبر شکر انہوں نے کہا کہ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ خیبر پختونخواہ حکومت اور سی سی آر آئی حکام ہماری چار ماہ کی تنخواہوں کی ادائیگی کے لئے اقدامات اٹھائیں۔