صوابی،رقم ہتھیانے کیلئے برادرنسبتی کو قتل کردیا گیا

    صوابی،رقم ہتھیانے کیلئے برادرنسبتی کو قتل کردیا گیا

  



صوابی(بیوروپورٹ) صوابی کے پہاڑی علاقہ گدون آمازئی کے گاؤں چنئی میں ملازمت کا پنشن لے کر بہن کے گھر آنے والے بھائی کو اپنی بہن کی ایماء پر اس کے شوہر نے پنشن کی رقم ہڑپ کرنے کی خاطر کلہاڑی سے وار کر کے قتل کر دیا پولیس نے بروقت کارروائی کر کے ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا۔ پولیس تھانہ اُتلہ میں عمر دین نے ایف آئی آر درج کر اتے ہوئے بتایا کہ ان کے بھتیجے علی زمان ولد پیر زمان سکنہ چنئی نے نوکری کی پنشن لے کر اپنے بہن کے گھر چلا گیا اس دوران بہن نے شوہر سے مل کر پنشن کی رقم ہڑپ کرنے کے لئے اپنے بھائی کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایا اس منصوبے کے تحت بہن کی شوہر غلام شیر نے کلہاڑی سے پے در پے وار کر کے اپنے برادر نسبتی کو موقع پر ہلاک کر دیا ایف آئی آر درج ہونے پر پولیس تھانہ اُتلہ کے ایس ایچ او افتخار شاہ نے فوری کارروائی کر تے ہوئے ملزم غلام شیر سکنہ گبئی اور ان کی بیوی کو گرفتار کر لیا اور ان کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے #

مزید : پشاورصفحہ آخر