معاشرہ کو منشیات سے پاک کرنا اولین ذمہ داری ہے،ڈی پی او سجاد خان

  معاشرہ کو منشیات سے پاک کرنا اولین ذمہ داری ہے،ڈی پی او سجاد خان

  



مردان(بیورو رپورٹ)ڈی پی او سجادخان نے کہاہے کہ نوجوان نسل اور طلباء کو منشیات بالخصوص آئس کی وباء سے بچاکر ان کا مستقبل محفوظ بنایا جاسکتا ہے۔منشیات بالخصوص آئس کے سوداگروں کے قلع قمع کیلئے سرگرم عمل اور معاشرے کو منشیات کی وباء سے نجات دلانا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے وہ گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج مردان میں آئس کی روک تھام کے حوالے سے آگاہی مہم کے موقع پر خطاب کررہے تھے انہوں نے کہا کہ دور حاضرکا اہم تقاضا ہے کہ خصوصاً طلباء و طالبات کو منشیات بالخصوص آئس کی وباء سے بچاکر ان کا مستقبل محفوظ بنایا جاسکتا ہے۔ تعلیمی اداروں میں منشیات کا استعمال ہمارے لئے لمحہ فکریہ ہے۔ تعلیم ہمیں شعور دیتی ہے، اس لئے طلباء کو منشیات کا استعمال زیب نہیں دیتا۔آئس کے سوداگروں کے قلع قمع کیلئے سرگرم عمل اور معاشرے کو منشیات کی وباء سے نجات دلانا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے ڈی پی او سجادخان نے کہاکہ مردان پولیس آئس کے سمگلروں اور اس کے فروخت کرنے کے خلاف بھر پورکاروائیاں کرتے ہوئے بین الااقوامی گینگ کے آئس سمگلروں کو گرفتار کر لیا ہے جن سے بھاری مقدار میں آئس برآمد کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے والدین اور اساتذہ کو نوجوان نسل کی مستقبل کو کامیاب بنانے کیلئے اپنا قومی فریضہ سرانجام دینا ہوگا۔تمام طلباء اپنے تعلیم و تربیت پر توجہ دیں نشہ آور اشیاء اوربالخصوص آئس کے استعمال سے اجتناب کریں اور معاشرے میں ایک مہذب اور کارآمد شہری بن کر ملک و قوم کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں۔مردان پولیس کی جانب سے منشیات اور آئس کے حوالے سے خصوصی آگاہی مہم کا مقصدمنشیات کے اقسام اور اس کے نقصانات کے بارے میں سکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں کے طلباء و طالبات کو آگاہ کرنا اور اس سے اجتناب کر کے معاشرے کے ہر فرد کو ممانعت کی تلقین دینا ہے ان خیالات کا اظہارضلعی پولیس سربراہ سجاد خان نے گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج مردان میں طلباء سے آئس کے خاتمے اور نقصانات کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیاانہوں نے طلباء کو آئس کے نقصانات کے بارے میں ملٹی میڈیا پر تفصیلی پریزنٹیشن بھی پیش کی۔ اس موقع پر کالج کے پرنسپل طارق جان صاحب و اساتذہ کرام،مردان یوتھ پارلیمنٹ کے چیئرمین ارشاد احمد و ممبران،کالج انتظامیہ اور طلباء نے کثیر تعداد میں شرکت کرتے ہوئے مردان پولیس کی جانب سے منشیات کے خلاف تعلیمی اداروں میں آگاہی مہم کوخراج تحسین پیش کیا اور اس مہم کو طلباء کی بہتر مستقبل کیلئے مفید اور خوش آئند قرار دیتے ہوئے اس لعنت کے خاتمے کیلئے پولیس کیساتھ ہر قسم کی تعاون کا عزم کیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر