خانہ فرہنگ ایران میں دو روزہ کتابی نمائش اور کتاب رونمائی کی تقریب

      خانہ فرہنگ ایران میں دو روزہ کتابی نمائش اور کتاب رونمائی کی تقریب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
پشاور (سٹی رپورٹر)جامعہ پشاور کے شعبہ فارسی اور خانہ فرہنگ جمہوری اسلامی ایران پشاور کے زیر اہتمام دو روزہ کتابی نمائش اور کتاب رونمائی کی تقریب پیوٹا ہال جامعہ پشاور میں منعقد کی گئی۔ دو روزہ کتب نمائش کا فیتہ پاکستان سٹڈی سنٹر کے ڈائریکٹر پروفیسر فخر الاسلام اور خانہ فرہنگ پشاور کے ڈائریکٹر مہران اسکندریان نے مشترکہ طور پر کیا۔ اس موقع پر شعبہ فارسی کے چیئرمین ڈاکٹر یوسف حسین، ڈپٹی کونصل جنرل سید ابراہیم دھنیدی، فارسی مدرسہ فاطمہ موسوی اور چیف پراکٹر ڈاکٹر انور سعید نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر فخر الاسلام نے کتنی نمائش کو جامعہ پشاور کے طلباء و طالبات کیلئے قیمتی اثاثہ قرار دیا اور امید کی دو روزہ نمائش میں طلباء کو مولانا جلال الدین رومی، شاہ تبریز اور فارسی ادب کی گران قدر ہستیوں کے ادبی و علمی شاہ پاروں سمیت ایران جیسے قدیم ملک کے جغرافیہ، تاریخ اور خلافت عثمانیہ سے لے کر مغلیہ سلطنت پر اثرات سمجھنے میں مدد مل سکے گی۔ بعد ازاں پرو وائس چانسلر جامعہ پشاور پروفیسر جوہر علی نے اپنے دورے کے موقع پر خانہ فرہنگ ایران پشاور کی جانب سے چھاپے گئی کتاب“اسلامی وحدت اور اسلامی بیداری“ کی اردو زبان میں رونمائی کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اور کتاب کو حالیہ تناظر میں امت اور علاقائی ممالک کیلئے ایک نادر تحفہ قرار دیا اور امید ظاہر کی کتاب کی رونمائی سے طلباء و طالبات کو ایک نیا زاویہ خیال میسر آسکے گا۔ اس موقع پر جامعہ پشاور کے مختلف شعبہ جات نے کلیات اقبال سے لے کر کلیات رومی کلیات طبریز اور امام خمینی کے اشعار ی کلیات میں دلچسپی کا اظہار کیا۔ نمائش میں مصوری کے فن پاروں کی نمائش بھی کی گئی جس میں ایران کے قدیم شھروں اور آثار قدیمہ کی تصاویر دی گئیں۔ اس موقع پر پرو وائس چانسلر نے علمی ثقافتی اور ادبی تعلقات کو جاری رکھنے کی بھء یقین دہانی کرائی