کرک،اے ڈی سی کی کوششوں سے ٹرانسپورٹرز کا پہیہ جام ہڑتال ختم

  کرک،اے ڈی سی کی کوششوں سے ٹرانسپورٹرز کا پہیہ جام ہڑتال ختم

  



کرک (بیورورپورٹ)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کی کوششوں سے ٹرانسپورٹرز،اڈہ اونر کا معمہ حل،ٹرانسپورٹرز نے پہیہ جام ہڑتال ختم کردی،نعیم اللہ خان نے جنرل بس سٹینڈ میں تین عددباتھ رومزقائم کرنے ٹریفک اہلکارکی تعیناتی اور آرٹی اے کے تعین کردہ کرایوں پر عملدرآمد کی ہدایت کردی۔بدھ کے روز اسی کے لگ بھگ ہائس کوچز مالکان اورڈرائیورز نے اڈہ اونر کے غیرمناسب رویے،عدم سہولیات اور ڈرائیور پر تشدد کیخلاف تمام ہائس کوچز کو آفیشل کالونی سڑک پر کھڑا کرکے ڈپٹی کمشنر آفس کے سامنے احتجاج کیا اور ڈپٹی کمشنر کی عدم موجودگی میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نعیم اللہ خان کے دفتر جاکر ان سے ملاقات کی اور تمام صورتحال سے انکو آگاہ کیا جس پر انتظامی افسر نے ٹی ایم اے آفیشل،انچارج لائسنس برانچ،ٹریفک انچارج اور اڈہ اونر کو دفتر طلب کرکے بد انتظامی کی وجوہات معلوم کیں اور فریقین کامدعا سننے کے بعد ادہ اونر نوراحمد خان کو ایک ہفتے کے اندر جنرل بس سٹینڈ میں تین عدد باتھ رومز قائم کرنے،ٹریفک انچارج کو اڈے میں ایک اہلکار تعینات کرنے،انچارج کمپیوٹر لائسنس برانچ کو ضلع بھر کے تمام اڈوں اورگاڑیوں کے کوائف اکھٹاکرنے اور ہائس کوچز مالکان کو اے ڈی سی آفس سے اجازت نامہ لینے کا پابند بناتے ہوئے آر ٹی اے کے تعین کردہ کرایہ ناموں پر سختی سے عملدرآمد کرنے کی سختی سے ہدایت کی جس پر ٹرانسپورٹر ز نے پہیہ جام ہڑتال ختم کی

مزید : پشاورصفحہ آخر