حضرت محمدؐ کی تعلیمات تمام مسلمان عالم کیلئے مشعل راہ ہیں،پیر آف مانکی شریف
پبی (نما ئندہ پاکستان)حضرت محمدﷺ کی تعلیمات پر عمل کرنا ہمارے لئے مشعل راہ ہے اللہ اور اس کے رسول پر حضرت ﷺ تعلیمات پر عمل کرنا دنیا اور آخرت کی کامیابی ہیں حضرت محمد ﷺکے کی دنیا میں آمد سے ہر طرف رو شنی پھیل گئی جہالت کے اندھیرے ختم ہو گئے ان خیلات کا اظہار پیر آف ما نکی شریف پیر زادہ شمس الامین نے ارمڑ پا یان میں محفلِ میلاد بسلسلہ جشنِ عیدمیلادالنبی ﷺسے خطاب کر تے ہوئے کیامحفل میلادکی صدارت قبلہ عالم حضرت پیر فقیر رحمت کریم صاحب مبارک آف ڈاگ اسما عیل خیل ڈاگ با با جی نے کی جس میں پیر سعید حسین سجادہ نشین در بار عالیہ قادریہ ڈاگ اسما عیل خیل. نے بھی شرکت کی پیر آف ما نکی شریف پیر زادہ شمس الامین نے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ ربیع الاول کے مہینے محفل میلاد کا انعقاد خوش آئندہ اقدام ہیں حضرت ﷺ کی محفل میلادالنبی قیامت تک منائینگے اس لئے ہم سب کو چاہیے کہ کہ اللہ اور اس کے رسول حضرت محمد صل اللہ علیہ والہی وسلم کے نقش قدم پر زندگی گزار سکے اور قرآن پاک کی تلاوت اور درودِ پاک کثرت سے پڑھے جس پر اللہ انسان کے جملہ تکالیف اور گناہ معاف کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ جشن عید میلاد النیﷺکی تقریبات میں شر کت کیا کریں اور اپنے نبی حضرت محمدﷺ سے محبت اور عقیدت کا اظہار ہیں اوراس میں ثواب بھی ہے