بنوں،مختلف واقعات میں سی ٹی ڈی اہلکار سمیت 2 جاں بحق،2 زخمی

  بنوں،مختلف واقعات میں سی ٹی ڈی اہلکار سمیت 2 جاں بحق،2 زخمی

  



بنوں (بیورورپورٹ)فائرنگ کے الگ الگ واقعات میں سی ٹی ڈی کے پولیس اہلکار سمیت دو جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے تھانہ میرا خیل کی حدود میں واقع برانچ روڈ نزد خانہ گل محمد خان کے مقام پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے سی ٹی ڈی اہلکار امیر شہباز خان ولد عمر خان سکنہ تاجی کلہ منجہ خیل کو قتل کردیا ملزمان موقع واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے پولیس نے مقتول امیر شہباز کے بھتیجے مصطفی کمال ولد گل ولی کی رپورٹ پر نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔جبکہ تھانہ صدر کی حدود میں واقع خانہ فاروق خان واقع ترنگی شیخان میں ڈی جے پروگرام کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں عمر گل ولد عزر گل سکنہ شیخان عیسکی جاں بحق جبکہ زولالکفل ولد بخت زمان سکنہ لگر خیل کداخلہ گل احمد شاہ اور رضواان ولد سخی زمان سکنہ ہنجل شیرزا خان حال کوٹکہ جمعہ خان زخمی ہوگئے،پولیس نے سخی زمان ولد اختر زمان کی رپورٹ پر نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا دونوں زخمیوں کو شدید زخمی حالت میں علاج کیلئے پشاور کے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر