قبائل کو معدنیات بل کسی صورت منظور نہیں، اس پر اقوام کاحق ہے، ایمل ولی خان

  قبائل کو معدنیات بل کسی صورت منظور نہیں، اس پر اقوام کاحق ہے، ایمل ولی خان

  



خیبر (بیورورپورٹ)عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان نے لنڈیکوتل ملک دریا خان ذخہ خیل کے حجرے جلسے عام سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ قبائلی اضلاع کی معدنیا ت خیبر پختونخوا حکومت کی بل کو مستر دکر تے ہیں معدنیات پر اقوام کا حق ہو تا ہیں بل کے خلا ف ڈرافٹ تیا رکیا گیا ہے جلد ہائیکورٹ کیس دائر کرینگے کرتا پور پر تجارت کو فروغ دینے کی حمایت کرتے ہے لیکن افغانستان کے ساتھ طورخم اور چمن پر بھی ایسی پالیسی اپنائی جائے طورخم پرپشتون قوم سے روزگا ر چھینا جا رہا ہیں جبکہ سیکھوں کیلئے بغیر ویزے آنے کی اجازت دیا گیا ہیں انہوں نے کہا کہ دونوں ریا ستوں کے حکمرانان بیٹھ کر دونوں اطراف پشتون قوم کیلئے ایسی پالیسی بنائی جا ئے جس سے پشتون قوم کے آنے جانے میں سختی نہ ہو ایمل ولی خان نے کہا کہ فاٹا انضمام کے بعد بدقسمتی سے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ہیں کیونکہ قبائلی عوام کو ابھی تک انضمام کے ثمرات نہیں مل سکے بلکہ جو کچھ تھے وہ بھی ان سے چھینا جا رہا ہیں جو کسی صورت عوامی نیشنل پار ٹی کو قوبل نہیں انہوں نے کہا کہ لیویز اور خاصہ دار فورس کو پولیس میں ضم کیا جائے تمام اہلکاروں کو ٹریننگ دی جائے اور تعلیم یا فتہ لیویز اور خاصہ دار کو عہدے میرٹ پر دیا جائے جبکہ تعلیم یا فتہ قبائلی نوجوانوں کو پولیس میں بھر تی کیا جائے قبائلی علا قوں میں پہلے دن سے سیا سی آذادی اور سیا سی سوچ ختم کرنے کیلئے کام کیا گیا لیکن اب خوشی کی بات ہیں کہ قبائلی علاقوں میں گھر وں پر سیا سی پارٹیوں کے جھنڈے لہر ا رہے ہیں اور گھر گھر سیا سی سوچ اور نظریہ پہنچ رہا ہیں لیکن اب ارب پتی لوگ قبائلی علاقوں میں شکست دو چار ہو نگے اور آنے والا نسل سیاسی سوچ رکھنے والے ہونگے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں روزانہ نئے مسائل سامنے آرہا ہیں اب ملک میں مہنگا ئی کا طوفان ہیں لیکن حکومت کے پاس کو ئی پلان نہیں ہیں کہ اس طوفان کو ختم کریں انہوں نے کہا کہ میڈیا کی آذادی پر پابند ی لگا دی گئی عوام نیشنل پا رٹی میڈیا کی آزادی پر یقین رکھتے ہیں لیکن صرف پشتون قوم کی آواز کو دبا یا جا ریا ہیں پنجاب کی آوازپر اب پابندی نہیں ہیں بلکہ چھوٹے قوموں کی آوازکو دبایا جا رہا ہیں انہوں نے کہا کہ مولا نا نے چار نکا ت میں کچھ حاصل نہیں کیا باقی مولاناصاحب بہتر جانتے ہیں کہ انہوں نے کچھ حاصل کیا ہے یا نہیں ایمل ولی خان نے کہا کہ پاکستا ن تحریک انصاف کی حکومت مسلط کی گئی ہیں وہ عوام کی بات نہیں کر سکتے بلکہ ان لوگوں کی بات کر ینگے جنہوں نے مسلط کی گئی ہیں آخر میں عوامی نیشنل پارٹی کی سینئر رہنماء حاجی غلام احمد بلور نے بھی خطاب کیا

مزید : پشاورصفحہ آخر