عالمی یوم ٹائیلٹ کے موقع پر تحصیل کونسل ہال درگئی میں تقریب
بٹ خیلہ(بیورورپورٹ)نشنل رورل پروگرام ملاکنڈ نے لوکل سپورٹ آرگنائزیشن کیساتھ مل کر WISEپروگرام کے زیر اہتمام عالمی یوم ٹائیلٹ کے موقع پر تحصیل کونسل ہال درگئی میں تقریب کا انعقاد کیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر درگئی سید عبد اللہ مہمان خصوصی تھے۔تقریب میں لوکل سپورٹ آرگنائزیشنز، عمائدین علاقہ اور تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن کے سٹاف نے بھر پور شرکت کی۔ تقریب سے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر درگئی سید عبد اللہ، تحصیل میونسپل آفیسر درگئی اورنگزیب خان، این آر ایس پی کے MERشیر زرین، ڈی پی ایم روشن خان اورڈی پی ایم ولی بہادر خان سمیت دیگر مقررین نے خطاب کیا اور عالمی یوم ٹائیلٹ سمیت این آر ایس پی کے پروگرام wiseکے حوالہ سے تفصیلی روشنی ڈالی۔ اس دوران ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر سید عبد اللہ اور ٹی ایم او اورنگزیب خان نے این آر ایس پی کے پروگرام کو سراہا اور اپنے بھر پور تعاون کا یقین دلایا۔ ایک روزہ تقریب کا مقصد لوگوں میں عالمی یوم ٹائیلٹ کے حوالہ سے آگاہی پیدا کرنا تھا۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ پاکستان میں اس وقت تقریبأئ پانچ کروڑ لوگ ٹائیلٹ کے استعمال سے محروم ہیں جبکہ پورے دُنیا میں یہی تعداد کئی گنا زیادہ ہے۔ مقررین نے کہا کہ اپنے اردگرد کے ماحول سمیت تائیلٹ کو صاف رکھنا بہتر صحت کا ضامن ہے جبکہ گندگی سے قیمتی زندگیوں کو شدید خطرات لاحق ہوتے ہیں اس لئے ہمیں اپنے آس پاس کے ماحول کو صاف رکھنے کیساتھ ساتھ ٹائیلٹ کو صاف رکھنا چاہئے تاکہ جان لیوا امراض کے لاحق ہونے سے بچایا جاسکے۔ تقریب سے خطاب کے دوران MERشیر زرین نے این آر ایس پی اور وائس پروگرام پر تفصیلی روشنی ڈالی۔