ٹورزم کا فروغ صوبائی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے،خالد خٹک

        ٹورزم کا فروغ صوبائی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے،خالد خٹک

  



دیر بالا(نمائندہ پاکستان) ڈپٹی کمشنر دیر بالا خالد خٹک کے زیر صدارت کمراٹ میں ٹورزم پلان کے حوالے سے کمراٹ عمائدین کے ساتھ اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں کمراٹ اورتھل کے عمائدین نے شرکت کی اجلاس سے خطاب میں خالد خٹک نے کہاکہ ٹورزم کا فروغ صوبائی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے کمراٹ دیر بالا کی ایک خوبصورت وادی ہے اور ہر سال ملک بھر سے سیاح یہاں آتے ہیں اسلئے ضلعی انتظامیہ صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں کمراٹ سمیت دیگر سیاحتی مقامات کو سہولیات دینا چاہتی ہے جس کے لئے عمائدین اور مقامی افراد کا تعاؤن بہت ضروری ہے کمراٹ میں ٹورزم کے فروغ سے سب سے زیادہ فائیدہ وہاں کے عوام کو ہوگا۔جس کیلئے عمائدین کے ساتھ ملکر بہترین حکمت عملی بنائی جائیگی کمراٹ کے جنگلات کا تحفظ اور خوبصورتی برقرار رکھنا ضلعی انتظامیہ کا فرض ہے ٹورزم کے فروغ سے ہزاروں افراد کو باعزت روزگار کے مواقع ملیں گے ضلعی انتظامیہ کمراٹ آنے والے سیاحوں کو دستیاب وسائل میں ہر قسم کے سہولیات دے رہی ہے کمراٹ میں صفائی ستھرائی کا جامع پلان بنایا گیا ہے تاکہ کمراٹ کی نیچرل بیوٹی کو برقرار رکھا جاسکے۔دریں اثناء ڈی سی نے رورول ہیلتھ سنٹر بیبیوڑ کا بھی اچانک معائنہ کیا اہلکاروں کے حاضری چیک کی اور سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر