پارا چنا ر، وکلاء برادری کا بچی سے بداخلاقی کے بعد قتل کیخلاف مظاہرہ

پارا چنا ر، وکلاء برادری کا بچی سے بداخلاقی کے بعد قتل کیخلاف مظاہرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پاراچنار (نمائندہ پاکستان)ضلع کرم میں پانچ سالہ طالبہ گل سکینہ کو بد اخلاقی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کرنے کے واقع کے خلاف وکلاء برادری نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور ملوث عناصر کے خلاف اعلی سطحی تحقیقات اور انہیں کافر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا ہے پاراچنار میں عدالت کے سامنے وکلاء کی جانب سے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے بار ایسوسی ایشن پاراچنار کے صدر محمود علی طوری، جنرل سیکرٹری عمر بنگش اور دیگر راہنماؤں نے پانج سالہ طالبہ گل سکینہ کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کرنے کے واقع پر افسوس کا اظہار کیا اور اس واقعے میں ملوث افراد کو وخشی درندے قرار دیتے ہوئے متعلقہ اداروں سے اصل قاتلوں تک پہنچنے کیلئے موثر کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔ وکلاء برادری کا کہنا تھا کہ ضلع کرم میں فاٹا انضمام کے بعد وکیل راہنماؤں کا یہ پہلا احتجاج ہے اور وکلاء اسی قسم ظلم اور بربریت کے خلاف خاموش نہیں بیٹھ سکتے۔ وکلاء برادری کا کہنا تھا کہ اس قسم درندے سر عام پھانسی پر لٹکانے کے حقدار ہیں