مہمند،تحصیل صافی میں 12 سالہ لڑکا چاقو کے وار سے قتل
مہمند (نمائندہ پاکستان) مہمند، تحصیل صافی میں 12 سالہ لڑکا چاقو کے وار کر کے قتل کر دیا گیا۔ وجہ قتل معلوم نہ ہوسکا۔ پولیس نے ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ قبائلی ضلع مہمند مقامی انتظامیہ کے مطابق اپر مہمند تحصیل صافی کے علاقہ کریڑ قنداری میں مقامی باشندے محمد علی کے بارہ سالہ بیٹے اسماعیل کو نامعلوم افراد نے چاقو کے وار کر کے قتل کر دیا ہے۔ ابتدائی طور پر قتل کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکی ہے۔ مہمند پولیس نے ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔