چارسدہ،اتوار کو جے یو آئی کی تینوں تحصیلوں کی مجلس عمومی کا اجلاس طلب

چارسدہ،اتوار کو جے یو آئی کی تینوں تحصیلوں کی مجلس عمومی کا اجلاس طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
چارسدہ (بیو رو رپورٹ) جمعیت علمائے اسلام کے ضلعی امیر مولانا سید گوہر شاہ نے تینوں تحصیلوں کے مجلس عمومی کا اجلاس اتوار کے روز طلب کر لیا۔ تینوں تحصیلوں کے امراء ہفتے کے روز تک مقامی سطح پر مجلس عمومی کے اجلاسوں کا انعقاد کرکے آزادی مارچ کے نتائج اور آئندہ کا لائحہ عمل کے حوالے سے تجاویز پیش کریں۔ تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام ضلع چارسدہ کے ضلعی امیر سابق ایم این اے مولانا سید گوہر شاہ نے تینوں تحصیلوں کے امراء کو ہدایات جاری کر تے ہوئے ہدایت کی ہے کہ تحصیل سطح پر مجلس عمومی کے اجلاسوں کا انعقاد کرکے آزادی مارچ کے نتائج اور آئندہ لائحہ عمل طے کرنے کیلئے تجاویز طلب کرلیں۔ انہوں نے تحصیل امراء کو تاکید کی کہ ہفتہ کے رو ز تک اپنے تحصیلوں کے اجلاسوں کا انعقاد یقینی بنائیں جس کے بعد اتوار کے روز دار العلوم اسلامیہ چارسدہ میں ضلعی مجلس عمومی کا اجلاس منعقد کیا جائیگاجس میں آزادی مارچ اور پارٹی قیادت کے حوالے سے احتجاجی تحریک کے نئے لائحہ عمل کے حوالے سے مشاورت کی جائیگی۔ انہوں نے مجلس عمومی کے تمام ضلعی ممبران کو تاکید کی کہ اتوار کے روز منعقد ہونے والے اجلاس میں شرکت یقینی بنائے۔