آصف زرداری کے بلڈ پریشر میں اتار چڑھاؤ جاری،دل کے دورے کا خطرہ برقرار

آصف زرداری کے بلڈ پریشر میں اتار چڑھاؤ جاری،دل کے دورے کا خطرہ برقرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی)پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین وسابق صدر آصف علی زرداری کے بلڈ پریشر میں اتار چڑھاؤ جاری ہے۔ ذرائع نے بتایاکہ پچھلے تین ہفتوں سے پمز ہسپتال میں زیر علاج آصف علی زرداری کے دل کا اہم ٹیسٹ اب بھی نہ ہوسکا۔ ذرائع کے مطابق دل کے کلاٹ کو کھولنے کیلئے تھیلیئم سکین کا ٹیسٹ لازمی ہے،دل کے دورے کا خطرہ برقرار ہے۔ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری کی شوگر بھی نارمل نہ ہوسکی،آصف علی زرداری نے گزشتہ روز دل کی تکلیف کی شکایت بھی کی تھی،آصف علی زرداری کی پچھلے تین دن سے خصوصی فزیوتھراپی بھی جاری ہے،آصف علی زرداری کی گردن کے درد اور کمر کی بڑھتی تکلیف کے پیش نظر فزیوتھراپی شروع کی گئی۔فزیوتھراپی کی سپیشلسٹ ڈاکٹر نے سابق صدر کا روزانہ کی بنیاد پر معائنہ کیا۔
آصف زرداری /صحت

مزید :

صفحہ اول -