وزیر اعلیٰ محمود خان آج ایم پی ایز  سے ملاقات نہیں کرینگے 

وزیر اعلیٰ محمود خان آج ایم پی ایز  سے ملاقات نہیں کرینگے 

  



پشاور(سٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان مورخہ21 نومبر بروز جمعرات اراکین صوبائی اسمبلی سے ملاقات نہیں کرپائیں گے۔ وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کے ترجمان نے تمام اراکین اسمبلی کی اطلاع کیلئے واضح کیا ہے کہ وزیراعلیٰ بعض ناگزیر مصروفیات کی وجہ سے دفتر میں موجود نہیں ہونگے لہٰذا اراکین صوبائی اسمبلی سے ملاقات نہیں ہو سکے گی۔

مزید : صفحہ اول