پی کے 19ملاکنڈ پ یٹی آئی کو شدید دھچکا،درجنوں کارکن پیپلز پارٹی میں شامل
بٹ خیلہ(بیورورپورٹ)حلقہ پی کے 19ملاکنڈ میں حکمران جماعت پی ٹی آئی کو شدید دھچکہ، درجنوں سرکردہ کارکنوں نے مستعفی ہو کر پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔شمولیت کے سلسلے میں یونین کونسل سیلئے پٹے ٹوٹئی میں ایک بڑا اجتماع منعقد کیا گیا۔ اس موقع پر صوبائی اسمبلی میں پی پی پی کے سابق پارلیمانی لیڈر سید محمد علی شاہ باچہ تھے۔ اجتماع کے دوران پی پی پی میں شمولیت کرنے والوں نے پی ٹی آئی سے وابستہ تمام اُمیدوں کو محض ایک سراب قراردیا۔ٹوٹئی میں منعقدہ شمولیتی اجتماع سے سید محمد علی شاہ باچہ، عظمت علی اُتمان خیل، سابق ناظم فیاض گل، عجب سید منیجر اور دیگر مقررین نے خطاب کیا۔ اس دوران پاکستان تحریک انصاف سمیت مختلف سیاسی جماعتوں کے سرکردہ کارکنوں ملک شاکر اللہ خان، عظمت علی خان، جاوید، مکمل خان، عبد اللہ،یاسین خان، حسین، محمد اسحاق، محمد یونس، فضل آمین، رحیم، آمین اللہ، فہد مصطفی، حضرت حسین، محمد اسلام، سید زمان، مزاج اللہ، سعید اللہ ریٹائرڈ میجر شیر عالم، محمد آیاز، وزیر خان، سرتاج، آرشد حسین، محمد ظاہر، محمد علی، محمد حیات، گل غنی، شاہد حسین، اکبر حسین، علی رحمان، محمد ریاض خان اور شاہد ریاض وغیرہ نے ساتھیوں اور خاندان سمیت مستعفی ہو کرپی پی پی میں شمولیت اور پی پی پی کے مقامی قائدین سمیت مرکزی و صوبائی قائدین پر مکمل اعتماد کا اعلان کیااور مقامی قائدین کے دن رات محنت اور علاقے کے لئے کوششوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سابق ممبر صوبائی اسمبلی سید محمد علی شاہ باچہ نے کہا کہ حکومتی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے تمام ادارے مفلوج ہیں اور ڈاکٹرز، آساتذہ،انجینئر ز اور عوام مجبو راور بے چین ہو کر سڑکوں پر نکلے ہوئے ہیں اور اگر یہی صورتحال رہی تو مہنگائی اور بے روزگاری کے ستائے ہوئے عوام ڈاکوں اور چوری پر مجبور ہوجائینگے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی قوت خرید جواب دے چکی ہے اور عوام نا اہل حکمرانوں کو مذید برداشت کرنے کے لئے کسی صورت تیار نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ مطلق العنان بننے کی چکر میں عمران خان اینڈ کمپنی نے ملکی معیشت تباہ کردی ہے جس کی وجہ سے ملک میں بد آمنی، بے روزگاری اور مہنگائی کا طوفان برپا ہوگیا ہے اور ایک غریب آدمی دن بھر کی دیہاڑی کرکے صرف ایک کلو ٹماٹر ہی خرید سکتا ہے۔ سید محمد علی شاہ باچہ نے کہا کہ عوام جانتی ہے کہ موجودہ حکمران کس طرح اقتدار میں آئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت کرنا صرف اور صرف پی پی پی کا کام ہے جنہوں نے ہمیشہ غریب عوام کے فلاح و ترقی کے لئے اقدامات کئے ہیں جبکہ موجودہ حکومت نے عوام سے جتنے وعدے کئے تھے وہ محض سیاسی وعدے اور سراب ثابت ہوئے ہیں اور حکومت اب راہ فرار تلاش کرر ہی ہے۔
ہزارہ موٹر وے افتتاح