ایم کیو ایم کے ٹارگٹ کلر یوسف تھلے والا کا ریمانڈ منظور

ایم کیو ایم کے ٹارگٹ کلر یوسف تھلے والا کا ریمانڈ منظور

  



کراچی (اسٹاف رپورٹر)انسداد دہشت گردی منتظم عدالت میں 96 افراد کے قتل کا ملزم ایم کیو ایم لندن کارکن یوسف تھلے والا عدالت میں پیش عدالت نے 23 نومبر تک ملزم کا ریمانڈ منظور کرلیا۔انسداد دہشت گردی عدالت میں پولیس نے ایم کیو ایم لندن کے ٹراگٹ کلر یوسف تھلے والے کو پیش کیا پولیس کا کہنا تھا کہ قتل ہونے والے افراد میں آرمی کے جوان ایئر فورس کا اہلکار سرکاری ملازم اور سیاسی پرندے شامل ہیں،ملزم نے ٹارگٹ کلنگ کا آغاز 1995 میں ایک شخص کو مخبری کے شعبے میں قتل کرکے کیا،ملزم نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر براہ راست 30 لوگوں کا قتل کیا،گرفتارملزم 1997 میں پہلی بار رینجرز کے ہاتھوں گرفتار ہوا، گرفتار ملزم ٹارگٹ کلر عبدالسلام اور مسا کا قریبی ساتھی ہے

مزید : صفحہ اول