وزیراعظم کے بیانات حکومت کی ناکامی کا اعتراف ہیں،مرتضیٰ وہاب

  وزیراعظم کے بیانات حکومت کی ناکامی کا اعتراف ہیں،مرتضیٰ وہاب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)ترجمان سندھ حکومت اور مشیر قانون و ماحولیات بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ معاشی ترقی کے بارے میں وزیراعظم کے بیانات جھوٹ کا پلندہ ہیں۔ انہوں نے وزیراعظم کے معاشی سمت کو درست سمت قرار دینے کے بیان پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ کرنٹ اکاؤنٹ کو سر پلس قرار دینا بالکل غلط بیانیہ ہے جبکہ اسٹیٹ بینک کی رپورٹ درا صل معاشی نظام کے لیے خطرہ کا الارم ہے- انہوں نے کہا کہ پورا ملک مہنگائی کے سونامی میں ڈوب رہا ہے مگر حکمرانوں کی ترجیحات میں معاشی ترقی اس فہرست میں شامل نہیں - ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ وفاقی کابینہ کے ہر رکن کی زبان پر سیاسی انتقام کا جذ بہ ہر وقت مو جو د ہے ان کو پا کستان کے عوام اور معیشت سے کوئی سروکار نہیں - انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کا ویژن ان کی قیادت کے بیانات سے ظاہر ہوتا ہے کہ ان کی حکومت ٹویٹر پر چل رہی ہے اور ان کے وزراء معاشی انڈیکیٹر سے ناواقف ہوکر بیان داغ رہے ہیں - انہوں نے مزید کہا کہ اشیائے خوردونوش عوام کی پہنچ سے باہر ہوتی جارہی ہیں مگر ہمارے حکمران کس یوٹوپیا میں رہ رہے ہیں اور " سب اچھا ہے " کا راگ الاپنے کی گردان کررہے ہیں۔

مزید :

صفحہ اول -