نواز شریف کی طرح ایک اور ایئر ایمبولینس آنے والی ہے،نبیل گبول

  نواز شریف کی طرح ایک اور ایئر ایمبولینس آنے والی ہے،نبیل گبول

  



کراچی (اسٹاف رپورٹر)سابق وفاقی وزیر اورپاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما نبیل گبول نے دعویٰ کیا ہے کہ جس طرح نواز شریف کیلئے ایئر ایمبولینس آئی، اسی طرح ایک اور ایئر ایمبولینس آنے والی ہے، حکومت کو آصف زرداری کو بھی باہر بھیجنا پڑے گا،ملک میں سسٹم کو لپٹتا ہوا دیکھ رہا ہوں۔خصوصی گفتگوکرتے ہوئے نبیل گبول نے کہا کہ سابق صدر آصف زرداری کے دل کی شریانیں بھی بند ہیں، حکومت کو انہیں بھی باہر بھیجنا پڑے گا، نواز شریف کی طرح ایک اور ایئر ایمبولینس آنیوالی ہے۔سابق صدر آصف زرداری جعلی اکاؤنٹس کیس میں جون 2019 سے نیب کی تحویل میں ہیں جبکہ ان کی بہن فریال تالپور بھی زیر حراست اور شامل تفتیش ہیں۔سابق وفاقی وزیر نبیل گبول نے کہاکہ ملک میں سسٹم کو لپٹتا ہوا دیکھ رہا ہوں۔لیاری سے تعلق رکھنے والے نبیل گبول پیپلزپارٹی سے ناراض ہونے کے بعد ایم کیو ایم میں شامل ہوگئے تھے، جہاں انہوں نے 2013 کے عام انتخابات میں انہیں متحدہ کے گڑھ عزیز آباد سے قومی اسمبلی کی نشست پر کامیابی حاصل کی تھی تاہم کچھ عرصہ بعد ہی انہوں نے استعفی دے کر ایم کیو ایم سے علیحدگی اختیار کرلی تھی۔

مزید : صفحہ اول