کراچی، گھریلو ناچاقی پر شوہر نے بیوی کو گولیاں ماردیں

  کراچی، گھریلو ناچاقی پر شوہر نے بیوی کو گولیاں ماردیں

  



کراچی (کرائم رپورٹر)کراچی کے علاقے بلوچ کالونی میں گھریلو ناچاقی پرشوہرنے بیوی کوگولیاں ماردی۔تفصیلات کے مطابق بلوچ کالونی کے علاقے Kایریاگلی نمبر4مکان نمبر1750کے رہائشی عبدالجبارنے گھریلوناچاقی پرٹی ٹی پستول سے فائرنگ کرکے اپنی بیوی 42سالہ رانی بی بی کوزخمی کرکے فرارہوگیا،مضروبہ کوفوری طورپرطبی امدادکیلئے جناح اسپتال منتقل کیاگیا،پولیس کاکہناہے کہ واقع تاہم گھریلوناچاقی کے باعث پیش آیاہے،اورمضروبہ کودوگولیاں ماری گئی ہے،تاہم مضروبہ کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

مزید : صفحہ اول