گاڈ فادر کے مصنف شریف فیملی پر فلم بنائیں: علی زیدی

گاڈ فادر کے مصنف شریف فیملی پر فلم بنائیں: علی زیدی

  



کراچی (اسٹاف رپورٹر)وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے کہا ہے کہ گاڈ فادر کے مصنف شریف فیملی پر فلم بنائیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں علی زیدی نے کہا ہے کہ گاڈ فادر کے مصنف فرانسس فورڈ کوپولا کو پاکستان کی شریف فیملی پر فلم بنانی چاہیے۔انہوں نے دعا کرتے ہوئے مزید کہا کہ اللہ تعالی ان سب لوگوں پر رحم کرے جو اس عظیم ملک اور اس کے عوام کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔علی زیدی نے اسی بیان میں بد دعا دیتے ہوئے یہ بھی کہا ہے کہ اللہ تعالی کا غضب ان سب پر نازل ہو جنہوں نے پاکستان کو لوٹا ہے۔

مزید : صفحہ آخر