فریضہ حج بندہ مومن کیلئے بڑی سعادت ہے،محمد حسین محنتی

  فریضہ حج بندہ مومن کیلئے بڑی سعادت ہے،محمد حسین محنتی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی سندھ کے امیر و سابق ایم این اے محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ فریضہ حج اور اللہ کے گھر و روضہ رسولؐ کی زیارت بندہ مومن کیلئے بڑی سعادت ہے۔ حج سے واپسی کے بعد تعلق بااللہ کی مضبوطی سمیت بندے کے سیرت و کردار میں تبدیلی ہی اصل کامیابی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی کلفٹن گارڈن کے تحت شیریں جناح کالونی میں مسجد عثمان بن عفان میں حاجیوں کے اعزاز میں منعقدہ اجتماع سے خطاب کے دوران کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ حج اسلام کا ایک اہم رکن ہے۔ جس کی ادائیگی اور گناہوں سے سچی توبہ کے بعد حاجی کے شب و روز میں تبدیلی آنی چاہیے۔ اللہ اور اس کے نبی مہربانؐ سے سچی محبت کا تقاضہ بھی یہ ہے کہ اللہ سے تعلق مضبوط اور زندگی کے ہر دائرے میں احکامات الہٰی اور نبی مہربانؐ کی سنت کو نافذ کیا جائے۔ صوبائی امیر نے حجاج کرام پر زور دیا کہ وہ ملک میں شریعت کے نفاذ کیلئے جماعت اسلامی کا ساتھ دیں تاکہ پاکستان کو حقیقی معنیٰ میں ایک اسلامی فلاحی اور جمہوری ریاست کا خواب شرمندہ تعبیر ہو سکے۔

مزید :

صفحہ آخر -