سندھ ہائیکورٹ:مجرموں کی سزائے موت کیخلاف اپیل منظور

  سندھ ہائیکورٹ:مجرموں کی سزائے موت کیخلاف اپیل منظور

  



کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ نے 2 افراد کیقتل کے جرم میں مجرموں کی سزائے موت کیخلاف اپیل منظور کرلی۔جسٹس کے کے آغا اور جسٹس ذولفقار علی سانگی پر مشتمل دو رکنی بینچ نے 2 افراد کے قتل کے جرم میں سزا موت کیخلاف اپیل پر فیصلہ سنایا۔ عدالت نے میں تاج محمد اور بصیر کو 17 سال بعد بری کردیا۔ عدالت نے دونوں افراد کو سزا سنائی کالعدم قرار دے دی۔ عدالت نے دونوں کو جیل سے رہا کرنے کا حکم دیدیا۔ سیشن جج ویسٹ کراچی نے 2016 میں سزا موت کا حکم سنایا تھا۔ 2002 میں پیر آباد کے علاقے سے جھگڑے کے دوران رحیم اللہ اور نثار علی کو قتل کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

مزید : صفحہ آخر