کراچی،دہلی کالونی میں کیتی کے 2ملزم گرفتار

کراچی،دہلی کالونی میں کیتی کے 2ملزم گرفتار

  



کراچی (کرائم رپورٹر)کراچی پولیس نے دہلی کالونی میں ہونے والی ڈکیتی کے 2ملزمان کو گرفتار کرکے خاتون سے چھینی ہوئی سونے کی دو چوڑیاں برآمد کرلی ہیں۔بدھ کو ایس ایس پی ساؤتھ شیراز نذیر نے اپنے دفتر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ کراچی کے علاقے دہلی کالونی میں سات نومبر کو ہونے والی ڈکیتی میں ملوث دوملزمان گرفتار ڈکیتی کی واردات میں ملوث تین میں سے دوملزمان گرفتار دلدار خان اور وقاص عرف وکی کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ملزمان کے قبضے سے خاتون سے چھینی ہوئی سونے کی دوچوڑیاں اسلحہ برآمد ہوئی ہیں۔ڈکیتی کی واردات کے دوران ملزمان نے خاتون سے ڈکیتی کی اور تشدد کا نشانہ بنایا۔گرفتار ملزمان صرف خواتین سے وارداتیں کرتے تھے۔ریاض نامی ملزم فرار ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے۔انہوں نے بتایا کہ رکشہ ڈرائیور نے خاتون کی نشاہدہی کی تھی۔ملزمان کا ایک ساتھی پنجاب پولیس کی مدد سے گرفتار کیا ہے۔ملزمان سے میڈیا کے کارڈ بھی ملے ہیں۔

مزید : صفحہ آخر