مسلما ن مسا ئل و مشکلات کا شکار ہیں،شاہ عبد الحق

  مسلما ن مسا ئل و مشکلات کا شکار ہیں،شاہ عبد الحق

  



کراچی (اسٹاف رپورٹر) جما عت اہلسنّت پاکستان کراچی کے امیر علاسید شاہ عبد الحق قادری نے کہا کہ تعلیمات اسلام کی حقیقی روح سے دور ہو کر آج کا مسلما ن مسا ئل و مشکلات میں مبتلا ہو گیا ہے، جولوگ قرآن سنت کی اتباع کرتے ہیں انہیں عروج اور منزلت حاصل ہوتی ہے ضرورت اس امر کی ہے کہہم اپنی زند گی کو اللہ اوراس کے رسو ل ﷺ کے بتا ئے ہوے طریقے پر گزاریں اور دنیا و آخر ت میں کا میا بی فلاح و نجا ت کا سامان کریں۔انہوں نے صدر میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جس معاشرے میں دیانت داروں کی اکثریت ہو گی وہا ں امن،سلامتی، خو شحالی پر وان چڑھے گی کبھی فاسق،فاجر حکمران مسلط نہیں ہو سکیں گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ دینی اصولو ں پر استقا مت ہی مسلمانوں کی کا میابی کی کنجی ہے،جب تک ہم خود شر یعت کی پابندی نہیں کر ینگے اسوقت تک دوسروں پر ہما ری درس و نصیحت کا اثر نہیں ہو سکتا۔انہوں نے کہاکہ مسلمان حق و سچائی کا علمبر دار ہو تا ہے، حق اور سچائی کو ظلم اور جبر سے دبایا نہیں جاسکتا۔

مزید : صفحہ آخر