عوامی مسائل کیلئے کھلی کچہرزیوں کا انعقاد کیا جائے گا،سید ناصر شاہ

عوامی مسائل کیلئے کھلی کچہرزیوں کا انعقاد کیا جائے گا،سید ناصر شاہ

  



کراچی (اسٹاف رپورٹر)وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ عوامی مسائل کے حل کے لیے کھلی کچھریوں کا انعقاد کیا جائے گا اور لوگوں کی مشکلات ان کی دہلیز پر ہی دور کرنے کی ہر ممکنا کوشش کی جائے گی۔ کھلی کچھریاں عوام کے مسائل کے حل کے لیے اور لوگوں سے ملاقات کا بہترین ذریعہ ہوتی ہیں۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی خصوصی ہدایات ہیں کہ ناصرف اپنے اپنے حلقوں بلکہ ان مقامات پر بھی جہاں سے پیپلز پارٹی کو ووٹ نہیں ملے ہیں کھلی کچھریاں منعقد کرکے لوگوں کے مسائل حل کیئے جائیں اور ان کی مشکلات دور کی جائیں اور کھلی کچھریوں کے موقع پر تمام متعلقہ اداروں کے نمائندوں کی حاضری کو بھی یقینی بنایا جائے تاکہ فوری طور پر حل ہونے والے مسائل موقع پر ہی حل کیئے جائیں۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے آج علی ہاس میں ملاقات کے لیے آنے والی رکن قومی اسمبلی و ممبر اسٹینڈنگ کمیٹی پارلیامنی افیئرز ہاس اینڈ لائبریریز محترمہ سیدہ شاہدہ رحمانی سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ محترمہ شاہدہ رحمانی نے اس موقع پر وزیر بلدیات کو ضلع غربی اور خصوصا اورنگی ٹان، گلشن معمار اور گڈاپ کے عوام کو درپیش مسائل سے تفصیلی آگاہ کرتے ہوئے درخواست کی کہ ان علاقوں میں پانی اور سیوریج کے مسائل کے ساتھ ٹوٹی ہوئی سڑکوں کے حوالوں سے لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنہ ہے۔ اورنگی ٹان ایشیا کی سب سے بڑی کچی آبادی ہے جہاں پینے کے پانی کا مسئلہ انتہائی گھمبیر شکل اختیار کرچکا ہے۔ رکن قومی اسمبلی نے کہا کہ لوگوں کے مسائل ان کے علاقوں میں حل کرنے کے لیے کھلی کچھریوں کا انعقاد کیا جائے اور ان کچھریوں میں متعلقہ ڈپٹی کمشنر، ایم ڈی واٹر بورڈ سمیت بلدیہ اداروں کے متعلقہ افسران کی حاضری کو بھی یقینی بنایا جائے۔ اسکے علاوہ اورنگی ٹان میں پینے کے پانی کے مسئلہ کو حل کرنے کے لیے ایم ڈی واٹر بورڈ سے خصوصی ملاقات کا بھی انتظام کیا جائے۔ وزیر بلدیات نے رکن اسمبلی کو کہا کہ حکومت کی اولین ترجیح عوام اور ان کے مسائل کا حل ہیں اور پیپلز پارٹی کی عوامی حکومت اس بات کا خاص خیال رکھتی ہے۔ پورے شہر میں ترقیاتی کام جاری ہیں حالیہ بارشوں میں ٹوٹ پھوٹ کا شکار سڑکوں پر پیوندکاری اور استرکاری کا کام جاری ہے۔ اسکے علاوہ روزانہ کی بنیاد پر شہر سے کچرا اٹھانے کا کام بھی جاری ہے اور اس سلسلے میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ دن رات کوشاں ہے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ شہر میں جاری ترقیاتی اسکیموں کے حوالے سے تمام متعلقہ اداروں کے افسران کو ہدایات کی گئی ہیں کہ زیر تعمیرات سڑکوں اور منصوبوں کے ثمرات عوام تک جلد از جلد پہنچانے کے لیے ان اسکیموں کو معیار کے ساتھ وقت مقررہ پر مکمل کیا جائے۔

مزید : صفحہ آخر