شہد کے استعمال سے بیماریوں سے بچاجاسکتا ہے، ڈاکٹر محبوب نظامی

  شہد کے استعمال سے بیماریوں سے بچاجاسکتا ہے، ڈاکٹر محبوب نظامی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(پ ر) نظامی ہیلتھ اینڈ ایجوکیشنل ویلفیئر آرگنائزیشن کے چیئرمین ڈاکٹر سید محبوب نظامی نے ”ہیلتھ از ویلتھ“ پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اصلی شہد کے مسلسل استعمال سے بیماریوں سے بچا جاسکتا ہے، انہوں نے کہا موسم سرما میں نزلہ، زکام اور کھانسی کے علاوہ دیگر بیماریوں اور جسمانی کمزوریوں سے بچنے کے لیے اصلی شہد انتہائی مفید ہے، ڈاکٹر نظامی نے مزید کہا کہ موسم کی تبدیلی میں بچے اور بوڑھے افراد زیادہ متاثر ہوتے ہیں جن کی دیکھ بھال اور توجہ بہت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں میں اینٹی بائیوٹک ادویات کا استعمال تیزی سے بڑھتا جارہا ہے جس کی وجہ سے انسان میں قوت مدافعت میں کمی واقع ہورہی ہے اور ان کے استعمال سے مختلف ری ایکشن ہوتے ہیں جبکہ ہربل اور قدرتی ادویات اور جڑی بوٹیوں کے علاج سے نہ تو جسمانی اعضاء کو نقصان پہنچتا ہے۔انہوں نے کہا کہ شہد کے ساتھ کلونجی اور لیمو کا رس ملا کر نہارمنہ استعمال کرنے سے دل اور بلڈپریشر کے امراض پر قابو پایا جاسکتا ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -