نئی فصل آنے کے باوجود ٹماٹر کی قیمتیں نیچے نہ آسکیں

نئی فصل آنے کے باوجود ٹماٹر کی قیمتیں نیچے نہ آسکیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ کے مختلف شہروں میں ٹماٹروں کی قیمتیں نیچے نہ آسکیں، نئی فصل مارکیٹ میں آناشروع ہوگئی لیکن دام اب بھی آسمانوں سے باتیں کر رہے ہیں۔سندھ کے زرعی اور ٹماٹروں کی پیداوار والے ضلع بدین میں نئی فصل اب مارکیٹ میں آناشروع ہوگئی ہے، لیکن مانگ زیادہ ہونے اور سپلائی کم ہونے کی وجہ سے اب بھی ٹماٹروں کی قیمت میں واضح فرق نہیں آیا ہے۔جیکب آباد، شکارپور اور کشمور میں ٹماٹر 300 سے 320 روپیفی کلو میں فروخت ہو رہا ہے، حیدرآباد میں ٹماٹر 280 سے 300 روپے فی کلوکی قیمت پر فروخت کیا جا رہا ہے۔سکھر میں 200سے240 روپے فی کلو میں جبکہ گھوٹکی کی سبزی منڈی میں ٹماٹرکی قیمت 160سے180 اور عام مارکیٹ میں 200 روپے فی کلو فروخت جاری ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -