”دی گلوریس لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ“کی تقریب 24نومبر کو ہوگی

”دی گلوریس لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ“کی تقریب 24نومبر کو ہوگی

  



کراچی (اکنامک رپورٹر) ورلڈ ویمن فیشن انڈسٹری (پرائیویٹ) لمیٹڈ (WWFIPK) فیشن اور میڈیا انڈسٹری میں انفرادی طور پر باصلاحات فنکاروں کو نہ صرف ایک بہترین پلیٹ فارم مہیا کررہی ہے بلکہ ان کی صلاحیتوں میں بہتری کے لیے ان کی تربیت کے ساتھ ساتھ ان کی پروموشن کے لیے بھی کوشاں رہی ہے۔ورلڈ ویمن فیشن انڈسٹری کے بینر تلے مارچ 2019 میں ”ڈبلیو ڈبلیو ایف آئی پی کے فیشن شو سیزن ون“ کا انعقاد کیا گیا تھا اور اب 24نومبر کو ایک اور میگا ایونٹ ”ڈبلیو ڈبلیو ایف آئی پی کے، دی گلوریس لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ“ کا انعقاد کیا جارہا ہے جس کا بنیادی مقصد اپنے ان قومی ہیروز کی خدمات کو سراہنا ہے جنہوں نے مختلف شعبہ ہائے زندگی میں کارہائے نمایاں انجام دیے، جن میں بزنس کمیونٹی، شعبہ جرنلزم، شعبہ فن اداکاری، سول سروسز، سوشل سیکٹر اور اسپورٹس وغیرہ شامل ہیں

مزید : صفحہ آخر