یوایس پاک ٹریڈ ڈیولپمنٹ کونسل کا 70رکنی وفد امریکہ روانہ

یوایس پاک ٹریڈ ڈیولپمنٹ کونسل کا 70رکنی وفد امریکہ روانہ

  



کراچی (اسٹاف رپورٹر) فیڈریشن کے سینئر نائب صدر ڈاکٹر مرزا اختیار بیگ کی سربراہی میں یوایس پاک ٹریڈ ڈیولپمنٹ کونسل کا 70رکنی وفد امریکہ روانہ ہو گیا۔ڈاکٹر مرزا اختیار بیگ جارج برآن کنونشن سینٹر ہیوسٹن میں یو ایس پاک ٹریڈ ڈویلپمنٹ کونسل کے تحت 23 اور 24 نومبر کو منعقدکی جانیوالی دو روزہ نمائش کاافتتاح کریں گے۔فیڈریشن کے سینئر نائب صدر ڈاکٹر مرزا اختیار بیگ کی سربراہی میں امریکہ روانہ ہونے والے وفد میں سید تراب شاہ بانی و صدر یو ایس پاک ٹریڈ ڈیولپمنٹ کونسل، امین اللہ حسینی سی ای او اے جے اسپورٹس اور جنرل سیکریٹری یو ایس پاک (ٹی ڈی سی)، مقصود احمد ناز سینئر وائس چیئرمین پنجاب اور سی ای او اولمپیا پرائیویٹ لمیٹڈ، کوکب اقبال ایڈوائزر کونسل صدر و چیئرمین کنزیومر ایسوسی ایشن آف پاکستان، نورالحسن سیکریٹری، جنید عمر خان سیکریٹری ایونٹس و ہیڈ آف ماسٹر آئل پاکستان، جاوید احمد خان ہیڈ آف بینک آف پنجاب (سندھ)، انور قریشی وائس چیئرمین ٹورازم اور چیئرمین رمادا ہوٹل پاکستان، اسامہ قریشی وائس چیئرمین انرجی و سی ای او اوسس انرجی، عمران رانا ہیڈ آف کارپوریٹ کمیونیکیشن اینڈ ڈی جی ایم پاکستان اسٹیٹ آئل، بابر عباسی سی ای او حسین مارکیٹنگ نیٹ ورک، عاصمہ واجد صدر ویمن انٹر پرینیور پاکستان، نور افشاں نائب صدر ویمن انٹر پرینیور پاکستان، کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری شیخ دانش اقبال، ہمایوں خان اور دیگر شامل ہیں۔ پاکستانی نمائش میں ملک کے ممتاز ایکسپورٹرز اور نمائش دہندگان حصہ لے رہے ہیں جن کا تعلق فیشن، تعلیم، ٹیکسٹائل، فوڈ پروسیسنگ، سرجیکل اور اسپورٹس گڈز، رئیل اسٹیٹ، آئل اینڈ گیس، سیاحت اور کنسٹرکشن انڈسٹریز سے ہے۔ نمائش کے ساتھ بزنس مینوں کیلئے بی ٹو بی میٹنگ کا انعقاد بھی کیا گیا ہے۔ وفد کے سربراہ ڈاکٹر مرزا اختیار بیگ دورہ ہیوسٹن میں گریٹر ہیوسٹن پارٹنر شپ، پاکستان چیمبر آف کامرس ہیوسٹن، ہیوسٹن کراچی سسٹر سٹی ایسوسی ایشن، پاکستان ایسوسی ایشن گریٹر ہیوسٹن کے عہدیداروں اور ممبران سے ملاقاتیں کریں گے۔ ڈاکٹر مرزا اختیار بیگ اور پاکستانی وفد کے اعزاز میں پاکستان چیمبر آف کامرس ہیوسٹن کے صدر نے 22 نومبر کو ایک عشائیہ دیا ہے جس میں ہیوسٹن میں مقیم ممتاز پاکستانی بزنس مین، کانگریس مین اور میڈیا کے نمائندے بھی شرکت کریں گے۔

مزید : صفحہ آخر