الخدمت کراچی کے تحت ”ورلڈ چلڈرن ڈے“ منایا گیا
کراچی(پ ر) الخدمت کراچی کے تحت سوئی سدرن گیس کمپنی کے اسپانسر شدہ بچوں کے ساتھ ”ورلڈ چلڈرن ڈے“منایا گیا۔تقریب میں سوئی سدرن گیس کمپنی کے جنرل منیجر کارپوریٹ کمیونیکیشن شہباز اسلام مہمان خصوصی تھے۔ڈپٹی جی ایم سلمان صدیقی،سید ارتضیٰ رضا،ثوبیہ صادق،آمنہ بلوچ،ایگز یکٹوڈٖائریکٹر الخدمت کراچی راشد قریشی،ڈائریکٹر آرفن کیئر پروگرام فاروق کاملانی،الخدمت خواتین کی صدر منور اخلاص اوریتیم بچوں کی ماؤں نے بھی شرکت کی۔ تقریب سے مرزا ثوبان بیگ اورسینئر منیجر آرفن کیئر پروگرام عنایت اللہ اسماعیل نے بھی خطاب کیا۔قبل ازیں سوئی سدرن گیس کمپنی کے ذمہ داران کو الخدمت کے 7شعبہ جات میں خدمات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہباز اسلام نے کہا کہ یتیم بچے ہاہمت بچے ہیں، جو زندگی میں باپ کے سہارے سے محروم ہونے کے باوجود آگے بڑھنے کی جستجو کر رہے ہیں۔انہیں میرا پیغام ہے کہ یہ زندگی کے اتار چڑھاؤ سے نہ گھبرائیں بلکہ آگے بڑھنے اور کچھ بننے کی جستجو جاری رکھیں۔شہباز اسلام نے کہا کہ یتیم بچوں کی کفالت ہماری ذمہ داری ہے۔انہوں نے الخدمت کی کاوشوں کی بھی تعریف کی۔عنایت اللہ اسماعیل نے کہا کہ الخدمت کراچی بچوں کی کفالت کے ساتھ مختلف پروگرامات کے ذریعے ان کی صلاحیتوں میں اضافہ کرنا چاہتی ہے،تاکہ یہ بچے پڑھ لکھ کا معاشرے کے قابل انسان بنیں۔مرزاثوبان بیگ نے کہا کہ والد سے محروم بچے غم نہ کریں۔اللہ نے بنی مہربانﷺ کو بھی دریتیم بیدا فرمایا۔ہوسکتا ہے کہ اللہ تبارک وتعالی ٰ اسی نسبت سے ہماری بخشش فرما دیں۔انہوں نے بچوں کو علامہ اقبال کے پیغام سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ اقبال آگے بڑھنے،جستجو کرنے اورخودی وخوداری کا درس دیتے ہیں۔ان کی نظرمیں نوجوان شاہین ہے،جو اپنی منزل خودتلاش کرتا ہے،کسی کا محتاج نہیں ہوتا اوراپنی پرواز جاری رکھتا ہے۔اس موقع پر منوراخلاص نے آرفن کیئر پروگرام کیلئے الخدمت خواتین کی جانب تین لاکھ روپے کا چیک ایگزیکٹو ڈائریکٹر الخدمت کے حوالے کیا۔