پاکستانی قونصلیٹ کمیونٹی خدمات و مسائل کے حل کے لئیے کوشاں ہے: قونصل جنرل خالد مجید
جدہ (محمد اکرم اسد) پاکستانی قونصلیٹ کمیونٹی خدمات و مسائل کے حل کے لئیے کوشاں ہے اور اپنی کارکردگی کو کمیونٹی سے شئیر کرتے رہیں گے اور کمیونٹی کے مشورہ سے بہتری کی طرف گامزن ہونگے۔
ان خیالات کا اظہار قونصل جنرل خالد مجید نے قونصلیٹ کا چارج سنبھالنے کے بعد گزشتہ ایک ماہ کی کارکردگی کے حوالے سے وائس قونصل جنرل شائق احمد بھٹو اور پریس قونصل ارشد منیر کے ہمراہ پریس کانفرس کرتے ہوئے کیا، انہوں نے بتایا کہ گزشتہ ماہ قونصلیٹ نے 13,813 مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ جاری کئیے جبکہ ایمر جنسی کی حالت میں جانے والے 2,278 افراد کو پاسپورٹ پر مہر یں لگا کر دی ہیں ، قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ گزشتہ ماہ 2,483 کی قریب لوگوں مختلف خدمات کے سلسلہ میں قونصلیٹ آئے، 3,493 افراد کو شناختی کارڈ بھی جاری کئے گئے پاکستان جانے والوں 244 سعودیوں کو ویزے بھی جاری کئیے گئے۔
قونصل جنرل نے بتایا کہ 177 او پی ایف کارڈ بنے ہیں اورمختلف سٹام پیپر لیٹر کی مد میں تصدیق 158 لیٹر جاری کئیے ہیں اور جیل میں قید پاکستانیوں کی رہائی کے لیے قونصلیٹ کی ٹیم نے مختلف جیلوں کے دورے کرکے پاکستانی قیدیوں سے ملاقات بھی کی اور 61 قیدیوں کو رہائی دلائی ہے اور 154 فوت شدگان کے جسد خاکی پاکستان بھجنے میں سفری دستاویزات میں انکی مدد کی ہے اور اس وقت مختلف مد میں جیلوں میں قید اور تنخواہوں سے محروم 133 بندوں کے کیس عدالتوں میں لڑ رہیں اور قونصلیٹ کی جانب سے وکیل فراہم کئیے ہوئے ہیں ۔
خالد مجید نے بتایا کہ گزشتہ ایک ماہ میں 326,716 ریال مختلف حادثات میں وفات پانے والے پاکستانیوں کی دیت اور 251,834 تنخواہ کی مد میں عدالت کے زریعے کیس جیت کر مزدورں اور فوت ہونے والوں کے لواحقین او پی ایف کے ذریعے رقم پہنچائی ہے ،انہوں نے مزید کہاکے گزشتہ ایک ماہ کی ہمارے قونصلیٹ کی کارکردگی بہت اچھی رہی جو تمام ملازمین یعنی ہماری ٹیم ورک کا نتیجہ ہے اور انشاء اللہ یہ کارکردگی تسلسل سے جاری رکھیں گیے اور کیمونٹی کے مسائل حل کرتے رہیں گیے ۔