برسبین: آسٹریلیا کےخلاف ٹیسٹ میچ ،پہلی اننگز میں پاکستانی ٹیم 240پر ڈھیر
برسبین(ویب ڈیسک) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگر ختم ہوگئی۔ گرین شرٹس دوسو چالیس اسکور پر آوٹ ہوگئی۔ اسد شفیق 76رنز بنا کرنمایاں رہے۔ اظہر علی39، رضوان 37جبکہ شان مسعود 27 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔حارث سہیل اور بابر اعظم ایک ایک اسکور بنا کرچلتے بنے۔ْ
پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور اننگز کے آغاز میں ہی پاکستانی کی بیٹنگ لائن ایک بار پھر لڑکھڑا گئی۔ صرف 78 رنز کے مجموعی اسکور پر 4 کھلاڑی پویلین لوٹ چکے تھے۔
آسٹریلیا کی جانب سے مچل اسٹارک نے 4 ،پیٹ کمنز نے3وکٹیں حاصل کیں۔
میچ سے قبل کپتان اظہر علی کا کہنا تھا کہ ڈیبیو کرنے والے نسیم شاہ کو اسکواڈ میں دیکھ اچھا لگ رہا ہے تاہم محمد عباس کو نہ کھلانا مشکل فیصلہ ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان کے 16 سالہ نسیم شاہ ٹیسٹ کرکٹ میں ڈیبیو کر رہے ہیں۔دوسری جانب آسٹریلوی کپتان ٹم پین نے کہا کہ اگر وہ ٹاس جیت جاتے تو پہلے بیٹنگ کا فیصلہ ہی کرتے۔