سابق ارکان صوبائی اسمبلی کو اضافی تنخواہیں نہ دینے پردرخواست،سیکرٹری سندھ ہائیکورٹ طلب
اسلا م آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ارکان سندھ اسمبلی کواضافی تنخواہوں کی عدام ادائیگی کے معاملے پر سندھ ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی ۔اس دوران11 سابق اورموجودہ ارکان اسمبلی نے توہین عدالت کی درخواست دائر کی جس پرعدالت نے سیکرٹری سندھ اسمبلی 11 بجے عدالت طلب کرلیاہے۔
درخواست میں کہا گیاکہ ارکان کی تنخواہ میں اضافے سے متعلق 2016 میں قانون سازی کی تھی اورہائیکورٹ نے ہماری آئینی درخواستوں پرادائیگی کا حکم دیاتھا،تاہم سابق ارکان اسمبلی کواضافی تنخواہ کی ادائیگی نہیں کی گئی۔درخواست میں بتایا گیاکہ موجودہ ارکان کواضافے کےساتھ تنخواہ دی جارہی ہے۔درخواست نصرت سحرعباسی، سردار احمد ودیگر ارکان نے دائرکی ہے۔