اسٹاک مارکیٹ میں مندی،ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسٹاک ایکسچینج میں مندی کارجحان دیکھنے کو مل رہا ہے۔ہنڈرڈ انڈیکس میں ایک سوچھ پوائنٹس کی کمی ہوگئی ہے۔ہنڈرڈ انڈیکس سینتیس ہزار نوسو تیس پر پہنچ گیا۔دوسری جانب ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی ہوئی ہے جس کے بعد ڈالر کی قیمت 155.36 سے کم ہوکرایک155.35ہوگئی ہے۔
یاد رہے گزشتہ دو ہفتے سے اسٹاک مارکیٹ میں انتہائی مثبت رجحان دیکھا گیاہے۔تاہم آج کاروباری دن کے آغاز پر اسٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاو دیکھا گیا۔