3دہائیوں میں کتنے کشمیری بچوں کوشہید کیاگیا،بچوں کے حقوق کے عالمی دن پررپورٹ آپ کو اشکبار کردے گی

3دہائیوں میں کتنے کشمیری بچوں کوشہید کیاگیا،بچوں کے حقوق کے عالمی دن پررپورٹ ...
3دہائیوں میں کتنے کشمیری بچوں کوشہید کیاگیا،بچوں کے حقوق کے عالمی دن پررپورٹ آپ کو اشکبار کردے گی

  



سرینگر(ڈیلی پاکستان آن لائن)بچوں کے حقوق کے عالمی دن پر کشمیر میڈیا سروس نے خصوصی رپورٹ جاری کردی۔ مقبوضہ کشمیر میں بچے سب سے زیادہ اذیت کا شکار ہیں۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی ریاستی ظلم و ستم سے س سے زیادہ متاثرہورہے ہیں۔گزشتہ تین دہائیوںمیں قابض فوجیوں کے ہاتھوں 894بچے شہید ہوئے جبکہ ہزاروں کو جیل بھیجا گیا۔جبکہ اس دوران شہید کئے گئے نہتے کشمیری شہریوں کی تعداد95ہزار469ہے۔رپورٹ کے مطابق اس عرصے میں 107,780بچوں نے اپنے والد یا والدہ کوہمیشہ کیلئے کھودیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر اور لداخ پرلگائے گئے کرفیو کو ایک سو آٹھ روز گزر چکے ہیںلیکن وادی میں آج بھی لوگ بھارتی بربریت کے خلاف آواز اٹھا رہے ہیں۔

مزید : قومی