شیخ رشید کیلئے صدمہ ، دیرینہ ساتھی چل بسے

شیخ رشید کیلئے صدمہ ، دیرینہ ساتھی چل بسے
شیخ رشید کیلئے صدمہ ، دیرینہ ساتھی چل بسے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی(ویب ڈیسک) وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کے دیرینہ ساتھی اور لال حویلی کےمنتظم اعلیٰ بائو ریاض انتقال کر گئے۔ترجمان لال حویلی کے مطابق شیخ رشید احمد نے بائو ریاض کے انتقال پر انتہائی غم اور افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہےکہ میں آج اپنے چالیس سالہ انتہائی قابل اعتبار ساتھی کی رفاقت سے محروم ہوگیا ہوں ان کی کمی کو کوئی پورا نہیں کر سکے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ بائو ریاض ایک انتہائی نرم خو ،ایمانداراور ملنسارشخصیت کے مالک تھے۔لال حویلی راولپنڈی کے منتظم اعلی کے فرائض سر انجام دے رہےتھےدوسری جانب ترجمان لال حویلی نے بتایا ہے کہ مرحوم گذشتہ دو ہفتوں سے علالت کی وجہ سے مقامی اسپتال میں زیر علاج تھے۔ ان کی نماز جنازہ آج راولپنڈی میں ادا کی جا ئیگی۔

انہوں نے بتایا کہ بائو ریاض شیخ رشید احمد کی سیاسی زندگی میں ایک انتہائی قابل اعتبار اور بھروسہ مند ساتھی تھے۔ وہ گزشتہ چالیس سال سے شیخ رشید احمد اور لال حویلی سے وابستہ تھے۔