ایکسل لوڈ قانون پر عملدرآمد،عدالت نے فردوس عاشق کیخلاف توہین عدالت کی درخواست نمٹادی

ایکسل لوڈ قانون پر عملدرآمد،عدالت نے فردوس عاشق کیخلاف توہین عدالت کی ...
ایکسل لوڈ قانون پر عملدرآمد،عدالت نے فردوس عاشق کیخلاف توہین عدالت کی درخواست نمٹادی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایکسل لوڈقانون پرعملدرآمدسے متعلق کیس میں عدالت نے فردوس عاشق کیخلاف توہین عدالت کی درخواست نمٹادی ۔
اپنے ریمارکس میں جسٹس گل حسن اورنگزیب نے کہاایکسل لوڈقانون پرعملدرآمدیقینی بنایا جائے۔ایکسل لوڈقانون پرتفصیلی فیصلہ دیں گے۔عدالت نے ایکسل لوڈسے متعلق مرکزی کیس بھی ہدایت کےساتھ نمٹادیا۔جسٹس گل حسن نے کہا کہ عدالت اورانتظامیہ اس قانون کومعطل نہیں کرسکتی۔یاد رہے معاون خصوصی کیخلاف ایکسل لوڈسے متعلق خلاف ورزی پرتوہین عدالت کی درخواست دی گئی تھی۔فردوس عاشق اعوان نے ٹویٹر پربیان دیا تھا کہ وزیراعظم نے ایکسل لوڈ پرعملدرآمد1 سال کیلئے روکاہے جس پردرخواست دی گئی تھی کہ فردوس عاشق اعوان کی 26 اکتوبر کی ٹویٹ عدالتی حکم کی خلاف ورزی ہے

مزید :

قومی -